• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

’زینت کو چارپائی پر باندھا، تیل چھڑکا اور آگ لگادی‘

شائع June 9, 2016
حسن خان زندہ جلائی جانے والی اپنی بیوی زینت کی تصویر دکھا رہا ہے  — فوٹو/ اے ایف پی
حسن خان زندہ جلائی جانے والی اپنی بیوی زینت کی تصویر دکھا رہا ہے — فوٹو/ اے ایف پی

اسلام آباد: لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو زندہ جلانے والے لڑکی کی ماں پروین نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ پہلے اس نے اپنی 17 سالہ بیٹی زینت رفیق کو چارپائی سے باندھا، پھر اس پر مٹی کا تیل چھڑکا اور اس کے بعد آگ لگا دی۔

محلے میں رہنے والی نگہت بی بی نے بتایا کہ چیخیں سن کر آس پڑوس کے لوگ مدد کے لیے آئے لیکن زینت کے گھر والوں نے کسی کو گھر کے اندر نہیں آنے دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پسند کی شادی: ماں نے بیٹی کو زندہ جلاکر قتل کردیا

واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لیا اور زینت کی ماں کو گرفتار کر لیا تھا۔

حسن خان وہ حلف نامہ دکھارہا ہے جس پر  زینت نے مجسٹریٹ کے سامنے دستخط کیے تھے —فوٹو/ اے پی
حسن خان وہ حلف نامہ دکھارہا ہے جس پر زینت نے مجسٹریٹ کے سامنے دستخط کیے تھے —فوٹو/ اے پی

گزشتہ روز زینت کے شوہر کے حوالے سے کسی بھی قسم کی اطلاع سامنے نہیں آسکی تھی، تاہم اب لڑکی کا شوہر حسن خان بھی سامنے آ گیا ہے.

زینت کے شوہر حسن خان نے بتایا کہ وہ دونوں اسکول کے دنوں سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، لیکن زینت کے خاندان والوں نے شادی کے حوالے سے بھیجے گئے رشتے کو کئی بار مسترد کیا.

نکاح کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ کئی بار رشتہ مسترد ہونے پر مجبور ہوکر گزشتہ ماہ بھاگ کر شادی کی۔

حسن نے وہ اقرار نامہ بھی دکھایا جس پر زینت نے مجسٹریٹ کے سامنے دستخط کیے تھے اور موبائل فون پر زینت کی مسکراتی تصویریں دکھائیں۔

مزید پڑھیں: ہائے ری عورت
اہل خانہ مقتولہ زینت کے شوہر حسن خان کو دلاسہ دے رہے ہیں— فوٹو/ اے پی
اہل خانہ مقتولہ زینت کے شوہر حسن خان کو دلاسہ دے رہے ہیں— فوٹو/ اے پی

مقامی پولیس افسر شیخ حماد نے بتایا کہ پروین نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے زینت کو اپنے بیٹے احمر کی مدد سے قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ پروزین کہتی ہے اسے اپنے کیے پر کوئی افسوس یا پچھتاوا نہیں ہے۔

ایک اور پولیس افسر عبادت نثار نے بتایا کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے اور اس کا گلہ دبانے کی بھی کوشش کی گئی تھی۔

زینت کے شوہر حسن خان نے یہ بھی بتایا کہ 3 روز قبل زینت کی والدہ اور چچا ہمارے گھر ملاقات کے لیے آئے تھے.

حسن کے مطابق انہوں نے زینت سے کہا تھا کہ گھر واپس آجائو تاکہ ہم باقاعدہ طور پر تمہاری شادی کرسکیں جبکہ کوئی تمہیں گھر سے بھاگنے کا طعنہ بھی نہ دے گا۔

حسن نے بتایا کہ زینت بار بار مجھ سے کہہ رہی تھی ’’مجھے گھر مت جانے دیں، وہ لوگ مجھے قتل کردیں گے‘‘۔

مختلف رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ہر سال سیکڑوں خواتین غیرت کے نام پر اپنے ہی گھر والوں کے ہاتھوں قتل ہوتی ہیں، جس میں سب سے اہم وجہ پسند کی شادی ہی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مری میں زندہ جلائی گئی اسکول ٹیچر دم توڑ گئیں

معاشرے کے مخصوص طبقات میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس داغ کو صرف عورت کو قتل کرکے ہی مٹایا جاسکتا ہے۔

گزشتہ ہفتے ایک اسکول ٹیچر ماریہ بی بی کو خود سے دوگنے عمر کے مرد سے شادی کرنے سے انکار پر زندہ جلادیا گیا تھا، اس واقعے کا مرکزی ملزم اس شخص کا باپ تھا جس سے ماریہ کی شادی طے کی گئی تھی جو اب دیگر چار افراد کے ساتھ پولیس کی حراست میں ہے۔

مزید پڑھیں: جرگےکافیصلہ:16سالہ لڑکی قتل کےبعدجلادی گئی

ایک ماہ قبل بھی صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہزارہ کے شہر ایبٹ آباد میں بھی اسی قسم کا ایک واقعہ رونما ہوا تھا، جہاں ایک نام نہاد جرگے کے اراکین، 16 سالہ لڑکی عنبرین کو ایک خالی مکان میں لے گئے اور بے ہوش کرنے کے بعد اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا، بعد ازاں اس کی لاش کو ایک گاڑی میں رکھ کر جلا دیا گیا تھا.

عنبرین پر الزام تھا کہ اس نے اپنی دوست کو محبت کی شادی کے لیے بھاگنے میں مدد کی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (5) بند ہیں

محمد حسن Jun 09, 2016 10:38pm
اسلام علیکم. مسلم معاشرے میں پسند کی شادی جائز ہے اس صورت میں کہ اسکا محرم اجازت دے تو لڑکی نکاح کر سکتی ہے. محرم کی بنا اجازت نکاح جائز نہیی.
angel Jun 10, 2016 06:27am
حسن صاحب اگر محرم اجازت دے... تو یہ پسند کی شادی تو نہ ھوی
LIBRA Jun 10, 2016 08:58am
@angel agree with you angel... pasand ki shadi ka mtlb hy k baalig lrka lrki apni hoshmndi sy nikah kr skty hyn.
LIBRA Jun 10, 2016 09:00am
@محمد حسن not agree with you. khud sy chez define krny ki bjaye complete knowledge ly kr bat krain
huma Jun 10, 2016 03:03pm
Afsos ye Muslims ko kya ho gaya .kese ek maa apni beti ko jala sakti WO maa kehlane k layaq nhi..itna berahm dil ek maa ka nhi ho Sakta..afsos he Pakistan k logo par muslim se shadi ki this kisi hair Muslim se to nhi Islam ESE qatl ki ijazat nhi deta

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024