• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

کوئٹہ میں لاء کالج کے پرنسپل قتل

شائع June 8, 2016
بیرسٹر امان اللہ کی ہلاکت کے بعد وکلاء کی ایک بڑی تعداد سول ہسپتال کے باہر پہنچ گئی—
بیرسٹر امان اللہ کی ہلاکت کے بعد وکلاء کی ایک بڑی تعداد سول ہسپتال کے باہر پہنچ گئی—

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لاء کالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ خان ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بیرسٹر امان اللہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے اسپنی روڈ کے علاقے میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

بیرسٹر امان اللہ کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت بیرسٹر امان اللہ گھر سے کالج جا رہے تھے، انھیں سینے میں 10 سے 12 گولیاں لگیں۔

ڈان نیوز کے مطابق بیرسٹر امان اللہ کی ہلاکت کے بعد وکلاء کی ایک بڑی تعداد سول ہسپتال کے باہر پہنچ گئی اور انھوں نے عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری نے بھی بیرسٹر امان اللہ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024