نئے کرنسی نوٹوں کیلئے ایس ایم ایس سروس پھر شروع
کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹ کے لیے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کردی ہے، صارفین 2 رمضان سے 28 رمضان تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نئے کرنسی نوٹ 116 شہروں میں 500 کمرشل بینک برانچز کے ساتھ ساتھ آن لائن بینکنگ میں دستیاب ہوں گے، نئے نوٹ مقرر کردہ بین برانچوں میں پہنچائے جاچکے ہیں۔
ایس ایم ایس سروس سے استفادہ کرنے والے سے ایک مسیج کے چارجز 2 روپے بمشول ٹیکس ہوں گے۔
سروس کے تحت نے صارف کو شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ نمبر اور مطلوبہ آن لائن بینکنگ کی آئی ڈی لکھ کر شارٹ کوڈ 8877 میں مسیج کرنا ہوگا، آن لائن بینکنگ کے کوڈ کی آئی ڈی اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ sbp.org.pk پر موجود ہے۔
اس کے بعد صارف کو بینک کی جانب سے کوڈ ارسال کیا جائے گا، کوڈ کی محدود مدت دو دن کے لیے مقرر کی گئی ہے، صارف کو نئے کرنسی نوٹ لینے کے لیے اصل شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ، ان کی فوٹو کاپی اور 8877 سے موصول ہونے والا کوڈ بھی ساتھ لانا ہوگا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ سال عید پر ایم ایس سروس کی پسندیدگی کے بعد بینک نے رواں سال بھی یہی سروس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سروس کے تحت ہر صارف 10 اور 20 روپے کے نوٹوں کے 2 پیکٹس حاصل کر سکے گا جبکہ اسٹاک ہونے پر کوئی بھی صارف ایک پیکٹ 50 اور 100 روپے کے نئے نوٹوں کے بھی حاصل کرسکتا ہے۔
ہر صارف اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صرف ایک ہی نمبر اورایک ہی شناختی کارڈ نمبراستعمال کرسکتا ہے۔
اگر کوئی بھی صارف مختلف موبائل نمبر سے ایک ہی شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ نمبرسے مسیج بھیجتا ہے یا مختلف شناختی کارڈ نمبرز سے ایک ہی موبائل نمبر بھیجتا ہے تو ایسے صارف کی ٹرانزیکشن مکمل نہیں ہوگی البتہ صارف کے چارجز کاٹ لیے جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک نے صارفین کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن کوڈ بھی ترتیب دئیے ہیں جس میں این ڈبلیو ڈی کوڈ پنجاب کے لیے 042، سندھ اور بلوچستان کے لیے 021 اور خیبرپختونخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے کوڈ دیئے گئے ہیں۔
صارفین ہیلپ لائن سے مزید تفصیلات اور معلومات بھی لے سکتے ہیں، ہیلپ لائن کی سہولت صرف دفتری اوقات کے دوران مہیا کی جائے گی۔
یہ خبر 7 جون 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔