• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ودیا بالن پاکستانی سینما کا حصہ بننے کے قریب؟

شائع June 4, 2016

ہم سب پہلے ہی جانتے ہیں کہ ودیا بالن پاکستانی ڈراموں سے محبت کرتی ہیں مگر یہ کس کو معلوم ہے کہ بولی وڈ اداکارہ کو پاکستانی فلموں کی پیشکش بھی ہوئی ہے؟

انڈین نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان سے پاکستانی پروڈیوسرز نے رابطہ کیا ہے " مجھے کچھ آفرز ہوئی ہیں جن میں کام کرنے کا انحصار اسکرپٹ پر ہوگا۔ میں نے پاکستانی فلم بول دیکھی ہے اور مجھے پسند بھی آئی۔ میں نے اب تک خاموش پانی نہیں دیکھی مگر مجھے معلوم ہے کہ وہ بہت اچھی فلم ہے۔ میں دنیا کے کسی بھی حصے میں کام کرنے کے لیے تیار ہوں"۔

ودیا بالن کو ابھی تک کوئی اسکرپٹ موصول نہیں ہوا مگر وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں " میں نے اب تک پروڈیوسرز سے ملاقات نہیں کی، مجھے بس چند کالز موصول ہوئی تھیں، وہ میرے پاس آنا اور کہانی سنانا چاہتے ہیں"۔

ودیا بالن جنھوں نے حال ہی میں فلم کہانی 2 کی شوٹنگ کو مکمل کیا ہے، پہلے ہی پاکستانی ڈراموں جیسے کنکر، میرا ہرجائی اور ایک محبت کے بعد پر پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں۔

انہوں نے بتایا " میں زندگی چینیل دیکھتی ہوں اور مجھے اس پر دکھائے جانے والے شوز بہت پسند ہیں"۔

ودیا بالن اس وقت تقسیم برصغیر پر بننے والی فلم بیگم جان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024