• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

ہرات میں افغان ہند دوستی ڈیم کا افتتاح

شائع June 4, 2016 اپ ڈیٹ June 5, 2016
منصوبے کا نام افغان ہند دوستی ڈیم رکھا گیا ہے — فوٹو : اے ایف پی
منصوبے کا نام افغان ہند دوستی ڈیم رکھا گیا ہے — فوٹو : اے ایف پی

ہرات: افغان صدر اشرف غنی اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی افغانستان میں کئی کروڑ ڈالر سے تعمیر ہونے والے ڈیم کا افتتاح کردیا جو کہ جنگ کے شکار ملک افغانستان میں توانائی اور آب پاشی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

— فوٹو : اے ایف پی
— فوٹو : اے ایف پی

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں افغان ہند دوستی ڈیم (Afghan-India Friendship Dam) کی تعمیر ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری تھی، جس کی تعمیر کے لیے ہندوستان کی جانب سے 30 کروڑ ڈالر کی امداد سے فراہم کی گئی، ہندوستان کی جانب سے افغانستان کو دی گئی یہ امداد جنوبی ایشیا میں نئی دہلی کی جانب سے پڑوسی ممالک میں سرمایہ کاری کی ایک نئی علامت کے طور پر سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہندوستان، ایران اور افغانستان میں چاہ بہار بندرگاہ کی تعمیر کا معاہدہ

ایران کی سرحد کے قریب اس منصوبے کے حوالے ہندوستان کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ ڈیم 1976 میں مغربی ہرات میں تعمیر کیا گیا تھا جسے 1990 کے دوران خانہ جنگی میں نقصان پہنچا جس کے بعد اب اسے 1500 ہندوستانی اور افغان انجینئر نے دوبارہ تعمیر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اپنے پیغام میں نریندر مودی نے کہا کہ ’یہ ہماری دوستی کی علامت ہے‘۔

ڈیم کے حوالے سے ہندوستان کے وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس سے گھروں میں روشنی آئے گی، زراعت کے لیے پانی کی دستیاب ہوگا جبکہ ہرات کی عوام بھی خوشحال ہو گی‘۔

— فوٹو : اے ایف پی
— فوٹو : اے ایف پی

نریندر مودی کے مطابق 330 فٹ سے لمبا اور 1770 فٹ چوڑا یہ ڈیم 42 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا جس سے 75000 ایکڑ زمین کو سیراب کیا جاسکے گا۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس ڈیم کو ہندوستان اور افغانستان کے دو طرفہ تعلقات کی اہم نشانی قرار دیا۔

— فوٹو : اے ایف پی
— فوٹو : اے ایف پی

خیال رہے کہ افغانستان نے حالیہ برسوں میں اپنے قریبی پڑوسی پاکستان کے مقابلے میں ہندوستان سے تعلقات زیادہ استوار کیے ہیں، کابل کی جانب سے ملک میں شورش کرنے والے طالبان کا پشت بان اسلام آباد کو قرار دیا جاتا ہے۔

اشرف غنی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’سلمیٰ ڈیم ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور گہرا کرنے میں ایک اور اہم قدم ہے‘۔

ہندوستان اب تک افغانستان میں تعمیر نو کے منصوبوں اور امداد کے لیے 1 ارب ڈالر سے زائد لگا چکا ہے۔

کابل میں بنائی جانے والی قومی اسمبلی کی عمارت، پاور لائن اور سڑکوں کی تعمیر ہندوستان کی جانب سے امداد میں بنائے جانے والے کچھ اہم منصوبوں میں شامل ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024