• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

’محمدعلی مداحوں کی یادوں میں زندہ رہیں گے‘

شائع June 4, 2016

عالمی شہرت یافتہ باکسر اور سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن محمد علی کے انتقال کے بعد دنیا بھر سے مقبول شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ محمد علی سانس کی تکلیف کی وجہ سے گزشتہ چند روز سے امریکی شہر فینکس کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جس کے بعد 74 سال کی عمر میں وہ انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں: باکسنگ لیجنڈ محمد علی انتقال کرگئے

پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے عظیم باکسر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ، مداحوں اور تمام چاہنے والوں سے دلی دکھ کا اظہار کیا۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر وزہر اعظم کا پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ محمد علی کے بغیر دنیا بالکل خالی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیت نے محمد علی کے انتقال پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

مشہور باکسر مائیک ٹائیسن نے ٹویٹر پر افسوس کا اظہار کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عظیم سابق کپتان عمران خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا کیریئر مختصر ہوتا ہے اور محمد علی نے اس کو حوصلے اور سزاؤں کے ساتھ اپنے عقائد پر قربان کردیا۔

مقبول پاکستانی نژاد ریسلر عامر خان نے ٹوئٹر پر محمد علی کے ہمراہ اپنی تصویر شئیر کی۔

انہوں نے محمد علی کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی اور خصوصی پیغام جاری کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے محمد علی کو سب کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہاکہ 'عظیم باکسر سب کے لیے مشعل راہ تھے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

امریکا کے سابق باکسر فلائیڈ مے ویدر نے اپنے پیغام میں دلی دکھ کا اظہار کیا۔

پاکستانی سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ’سب سے بڑا سچ یہی ہے کہ ایک دن ہم سب کو اس دنیا کو چھوڑ کر چلے جانا ہے، خدا محمد علی کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے‘۔

پاکستان کے اہم سیاستدان مسلم لیگ (ق) کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین نے بھی محمد علی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی لوگوں کے لیے رول ماڈل تھے اور ان کا انتقال یقیناً ایک بڑا نقصان ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرامودی نے ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ محمد علی عظیم کھلاڑی تھے انھوں نے انسانی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی بھی محمد علی کی وفات پر دکھی ہیں۔

امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل مسلم مخالف ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی محمد علی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’محمد علی ایک بہترین چیمپین اور اچھے انسان تھے جنہیں سب ہمیشہ یاد رکھیں گے‘،

رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے بھی محمد علی کے انتقال ہر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

ٹی وی میزبان اور صحافی ریحام خان کا کہنا تھاکہ ’محمد علی ہمیشہ اپنے مداحوں کی یادوں میں زندہ رہیں گے‘۔

پاکستانی اداکار فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ آج کا دن غم زدہ ہے۔

بولی وڈ اداکار ارجن کپور نے کہا کہ ’محمد علی ہم سب کے لیے ایک مثال ہیں‘۔

بولی وڈ ہدایت کار اور اداکار فرحان اختر نے بھی محمد علی کے انتقال ہر دکھ کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ محمد علی کے انتقال پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024