• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

زین ملک ایک بار پھر تنہا

شائع June 4, 2016
فوٹو بشکریہ — زین ملک انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ — زین ملک انسٹاگرام

برطانیہ کے مقبول میوزک بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق گلوکار زین ملک کا اپنی گرل فرینڈ گیگی حدید سے بھی بریک اپ ہوگیا۔

ہولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق گلوکار زین ملک اور ماڈل گیگی حدید، جنہوں نے گزشتہ ماہ میٹ گالا میں ریڈ کارپٹ پر واک بھی کی تھی، کئی ماہ سے ایک ساتھ تھے لیکن اب دونوں کی راہیں جدا ہوگئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان کے بریک اپ کی وجہ زین کا گیگی کو اہمیت نہ دینا بتایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل زین ملک کا گلوکارہ پیری ایڈورڈز کے ساتھ تعلق تھا تاہم گزشتہ سال ان دونوں کا بھی بریک اپ ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: زین ملک کی منگنی ایک میسج پر ختم

حال ہی میں گیگی حدید نے بھی ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا ’جب لوگ میرے ساتھ بہت برے ہوجاتے ہیں تو میں اپنی بہترین دوست کے ساتھ وقت گزارتی ہوں یا پھر میں اپنی دوست کنڈیل جینر کے ساتھ وقت گزار لیتی ہوں جو مجھے ایسے وقت میں اچھی طرح سے سمجھاتی ہیں‘۔

اور اگر گیگی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دیکھا جائے تو اس وقت وہ ماڈل کنڈیل جینر کے ساتھ ہی موجود ہیں۔

DTLA

A photo posted by Gigi Hadid (@gigihadid) on

واضح رہے کہ اس سے قبل زین اور گیگی نے ایک ساتھ کئی بار اپنی تصاویر انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کیں۔

A photo posted by Zayn Malik (@zayn) on

the gang's all here! ☆ ☆ ☆ @zayn @taylorswift @voguemagazine on stands now

A video posted by Gigi Hadid (@gigihadid) on

تاہم واضح رہے کہ دونوں نے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024