• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور میں تربیتی طیارے کو حادثہ

شائع June 3, 2016

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے والٹن ایئر پورٹ پر ایک تربیتی طیارے کو حادثہ پیش آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں پوا۔

ذرائع کے مطابق والٹن ایئر پورٹ پر تریبتی طیارے کو رن وے پر لایا جارہا تھا کہ اس دوران طیارے کا اگلا ٹائر نکل گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا، تاہم واقعے میں پائلٹ اور کو پائلٹ محفوظ رہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا تربیتی  طیارہ—۔ڈان نیوز
حادثے کا شکار ہونے والا تربیتی طیارہ—۔ڈان نیوز

طیارے کو والٹن ایئر پورٹ سے کرین کی مدد سے ہٹایا گیا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دبئی جانے والے نجی ایئر لائن کے طیارے کے چاروں ٹائر پھٹ گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ٹیک آف سے قبل طیارے کے ٹائر پھٹ گئے

شاہین ایئر لائن کے طیارے ایئر بس 766 کے پچھلے چاروں ٹائر پھٹنے کا واقعہ طیارے کو ٹیک آف سے قبل رن پر لانے کے دوران پیش آیا۔

طیارے کے انجن میں طاقت کم ہونے کے باعث ٹائر پھٹنے کے بعد پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگائے۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے، تاہم تمام افراد محفوظ رہے، جنھیں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئر پورٹ کے لاؤنج میں منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ پر طیارے کی کریش لینڈنگ

اس سے قبل گذشتہ برس نومبر میں بھی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاہین ایئر انٹرنیشنل کے طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق شاہین ایئر کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز این ایل 142 میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024