• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ثنا جاوید کی ڈیبیو فلم میں بلال اور گوہر بھی شامل

شائع June 3, 2016
گوہر رشید، بلال اشرف اور ثنا جاوید —۔
گوہر رشید، بلال اشرف اور ثنا جاوید —۔

پاکستانی ڈرامہ ’پیارے افضل‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید اپنی ڈیبیو فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں اور اب ان کے ساتھ اس فلم میں دو نہایت بہترین اداکار بلال اشرف اور گوہر رشید بھی موجود ہوں گے۔

ثنا جاوید نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کے لیے 2 مزید اداکاروں کا انتخاب کرلیا گیا ہے جن میں گوہر رشید اور بلال اشرف شامل ہیں۔

ان دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ یہ تیسری فلم ہوگی۔ اس سے قبل دونوں نے ہدایت کار جمی کی فلم ’آپریشن 021‘ میں منفرد کردار ادا کیا تھا جبکہ دونوں فلم ’یلغار‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ثنا جاوید بھی فلم میں کاسٹ

ثنا کی اس فلم کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا تاہم اداکارہ کا کہنا تھا ’یہ فلم موسیقی پر مبنی ہے جس میں کلاسیکل قوالی اور پاپ میوزک کے ساتھ ساتھ رومانوی کہانی کو بھی شامل کیا جائے گا‘۔

فلم کا اسکرپٹ اختر قیوم نے لکھا ہے جبکہ اس کی ہدایات عامر محی الدین دیں گے۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال اگست میں متوقع ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024