• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

عامر کو انگلینڈ کا ویزہ ملنا چاہیے: آئی سی سی چیف

شائع June 2, 2016
محمد عامر کو 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 6 ماہ کی قید ہوئی تھی—فوٹو: اے ایف پی
محمد عامر کو 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 6 ماہ کی قید ہوئی تھی—فوٹو: اے ایف پی

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کے انگلینڈ کے دورے کی حمایت کر دی۔

عامر کے ویزے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے بورڈ سے مدد طلب کی ہے۔

واضح رہے محمد عامر رواں سال جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرچکے ہیں جہاں انھوں نے دو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

محمد عامر کو 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کے اعتراف پر 6 ماہ کی قید ہوئی تھی اور انھیں برطانیہ کے کم عمر قیدیوں کے انسٹیٹیوٹ میں رکھا گیا تھا۔

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر اس وقت کے کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ باؤلر محمد آصف کو بھی برطانوی عدالت نے قید اور ان کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔

عامرسمیت سلمان بٹ اور محمد آصف کو گزشتہ سال آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ میں واپسی کی اجازت دی گئی تاہم جرم میں سزا یافتہ ہونے پر برطانوی حکومت عامر کو ویزا جاری کرنے سے انکار کرسکتی ہے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کو ایک انٹرویو میں ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہا کہ 'میرا یہ خیال ہے کہ جب کسی کو سزا ہو اور وہ اس کو مکمل کرے پھر اس کے بعد 'دوبارہ نہیں' کہنے والے ہم کون ہوتے ہیں؟'

ان کا کہنا تھا کہ 'عامر نے اپنی غلطیوں سے نوجوان کھلاڑیوں کو آگاہ کرتے ہوئے مثال قائم کرنے کا عزم دکھایا ہے'۔

رچرڈسن نے مزید کہا کہ 'میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک اچھی بات ہے کہ وہ کرکٹ میں واپس آگئے ہیں اور اگر وہ انگلینڈ کے دورے کے لیے نہیں آئے تو یہ حیران کن ہوگا'۔

محمد عامر نے سزا کے بعد کرکٹ میں واپسی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے دورے میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کے خلاف ان کی خطرناک باؤلنگ کو کرکٹ کے حلقوں میں خوب سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ انگلینڈ میں عامرکی بھرپورمددکریں گے:اظہر

عامر نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنائی تھی اور اب وہ پاکستان ٹیم کا لازمی جز بن گئے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024