• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

'نیا مالی سال آئی ایم ایف فری ہوگا'

شائع June 1, 2016

مسلم لیک نون کے رکنِ قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ مالی سال 2016-17 کے بجٹ میں حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو ختم کردے گی جس کے بعد نیا سال 'آئی ایم ایف فری سال' ہوگا۔

ڈان نیوز کے پروگرام نیوز آئی میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نئے بجٹ میں مزید ٹیکسز کی طرف نہیں جارہی، بلکہ 120 ارب روپے کی جو چھوٹ تھی اس کو ایک سو 50 بلین کی ایڈجسمنٹ کے ساتھ ختم کیا جارہا ہے۔

انھوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ موجودہ سال حکومت کا ریونیو ہدف تین ہزار ایک سو چار ارب روپے تھا جس کو ہم حاصل کریں گے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں بھی پاک-چین اقتصادی منصوبے (سی پیک) کو پہلی ترجیح کے طور ہر رکھا گیا ہے۔

اس سوال پر کہ سی پیک کے لیے جب سرمایہ کاری چین کررہا ہے تو اسے بجٹ میں کیوں شامل کیا گیا ہے تو میاں عبدالمنان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان اور چین کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے جس کا کچھ حصہ ہم خود بنا رہے ہیں۔

صوبائی فنڈز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما نے اگر اقتصادی ایجنڈہ سیاست سے پاک کر لیا جائے تو تمام معاملات درست سمت کی جانب گامزن ہوں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے دو روز قبل لندن سے ویڈیو لیک کے ذریعے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی جس میں انھوں نے مالی سال 2016-17 کے لیے 1675 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

murad Jun 01, 2016 02:47pm
Looks like the PML(N) has finally started planning for the election year... Good thing they've realised IMF loans are expensive after five (30?) years in power. :)

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025