• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مری میں اسکول ٹیچر کو آگ لگا دی گئی

شائع May 31, 2016 اپ ڈیٹ June 5, 2016

مری: صوبہ پنجاب کے بالائی علاقے مری میں رشتے کے تنازع پر 19 سالہ اسکول ٹیچر کو تشدد کے بعد آگ لگا دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق متاثرہ لڑکی کو رشتے سے انکار پر 5 ملزمان نے آگ لگا کر کھائی میں پھینکا جسے بعد ازاں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے ڈان نیوز کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی کا جسم 85 فیصد تک جھلس چکا ہے۔

مزید پڑھیں: جرگےکافیصلہ:16سالہ لڑکی قتل کےبعدجلادی گئی

ڈاکٹروں کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی کی جان بجانے کی ہر ممکن کوششیں جاری ہیں تاہم اس کی حالت تشویشناک ہے۔

متاثرہ لڑکی کے ورثا کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد علاقے کی پولیس کو آگاہ کیا گیا تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی پولیس تاحال لڑکی کا بیان لینے کیلئے ہسپتال نہیں پہنچی۔

خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہزارہ کے شہر ایبٹ آباد میں بھی اسی قسم کا ایک واقعہ رونما ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: جرگےکافیصلہ:16سالہ لڑکی قتل کےبعدجلادی گئی

جس میں جرگے کے اراکین نے ایک 16 سالہ لڑکی عنبرین کو ایبٹ آباد میں ایک خالی مکان میں لے جاکر نشہ آور ادویات دے کر بے ہوش کیا اور پھر گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور بعدازاں سڑک کنارے کھڑی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ڈال کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔

جرگے کے اراکین کا کہنا تھا کہ عنبرین اپنی ایک دوست صائمہ کے گھر سے فرار ہوکر پسند کی شادی کرنے کے حوالے سے تفصیلات جانتی تھی۔

فرار ہونے والے جوڑے کے اہل خانہ نے بتایا تھا کہ جرگے نے دونوں کو 'عبرت ناک سزا' دینے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ عنبرین کو بھی 'سزا' دینے کا فیصلہ کیا، جو اس سارے واقعے سے باخبر تھی۔

عنبرین کی لاش جمعہ 29 اپریل کو ڈونگا گلی کے علاقے میں ایک جلی ہوئی گاڑی سے ملی، جس کے قریب کھڑی دوسری گاڑی بھی جلی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خون کی پیاسی مردانہ غیرت

ڈی پی او خرم رشید کا کہنا تھا کہ نام نہاد جرگہ علاقہ عمائدین پر نہیں بلکہ علاقے کے جرائم پیشہ افراد پر مشتمل تھا، جن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث 14 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ، جبکہ 3 مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

foolnstupid Jun 01, 2016 07:56am
our law is lawless
foolnstupid Jun 01, 2016 09:20am
Could she be taken to harley street for best treatment? More than 50% burn = death under medical facilities in Pakistan. She will get infected in two three days followed by death under present conditions. Could any one save her life ?

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024