• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اپنے بالوں کو رنگتے ہیں؟

شائع May 30, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

بہت کم افراد ہی اپنے بالوں میں سفیدی کا کھلے بازﺅں سے استقبال کرتے ہیں اور جب ایسا ہوتا ہے تو 75 سے 80 فیصد افراد اسے چھپانے کے لیے کلر یا رنگ کا استعمال کرتے ہیں۔

تاہم ایک بار جب آپ بالوں کی سفیدی کو چھپانا شروع کردیتے ہیں تو آپ کو یہ اندازہ کب ہوگا کہ اب یہ کام چھوڑ دینا چاہئے؟

اس حوالے سے ماہرین مختلف اشارے دیتے ہیں اور انہوں نے کچھ علامات بتائی ہیں جن کے سامنے آنے کے بعد بالوں کو نہ رنگنا ہی زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

خشک اور آسانی سے ٹوٹ جانے والے بال

کلیولینڈ کلینک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیئر کلر عام طور پر بالوں کو نقصان نہیں پہنچاتا تاہم جب بالوں کی صحت کم ہونے لگتی ہے تو کیوٹیکل (خارجی جلد) کی پرتیں نمایاں ہونے لگتی ہیں اور اس کے نتیجے میں بال انتہائی خشک اور نازک ہوجاتے ہیں، وہ اڑنے لگتے ہیں اور گنج پن نمایاں ہونے لگتا ہے، ان حالات میں ہیئر کلر سے دوری اختیار کرلینا چاہئے کیونکہ اس میں موجود اجزاءاس عمل کو زیادہ تیز کردیتے ہیں۔

بالوں 2 ہفتے میں دوبارہ سفید ہوجاتے ہیں

اگر آپ بالوں کو رنگتے ہیں اور وہ بہت جلد دوبارہ سفید (جڑیں یا مکمل طور پر) ہوجاتے ہیں تو بہتر ہے کہ کلر سے دوری اختیار کرلیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو ہر ہفتے بالوں کو رنگنا پڑتا ہے تو ان پر وقت ضائع کرنے کی بجائے زندگی کی دیگر مصروفیات سے لطف اندوز ہونے کو ترجیح دیں۔

سر میں خارش اور تکلیف کا احساس

آپ اپنے بالوں کو برسوں سے رنگ رہے ہو مگر اچانک بغیر کسی وجہ کے خارش، سوجن یا سر پر رطوبت ظاہر ہونے لگتی ہے تو یہ اس بات کا عندیہ ہے کہ ہئر کلر سے الرجی کا سامنا ہے۔ کلیو لینڈ کلینک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد کو ہیئر کلر میں موجود اجزاءکے نتیجے میں الرجی کا سامنا ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان علامات کا اکثر کو آغاز میں احساس نہیں ہوتا تاہم بہت جلد یہ نمایاں ہوکر تکلیف کا باعث بن جاتی ہیں۔

مسلسل ہلکے رنگ میں بالوں کو رنگنا

اگر آپ اپنے بالوں کی سفیدی کو چھپانے کے لیے مسلسل ہلکے سے ہلکے رنگ کا انتخاب کررہے ہیں جو لگ بھگ سفید جیسا ہی ہو تو یہ ایک علامت ہے کہ اب ہیئر کلر سے جان چھڑا لینی چاہئے۔ یعنی اگر آپ بالوں پر اتنا ہلکا رنگ استعمال کررہے ہیں جو سفیدی سے تھوڑا بہت ہی مختلف ہے تو انہیں رنگنا سمجھ سے بالاتر ہوتا ہے (ایسا عام طور پر سنہرے یا کسی اور رنگ کے بالوں کے حامل افراد کے ساتھ ہوتا ہے، سیاہ بالوں والے کے علامات اوپر درج کی گئی ہیں)۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

LIBRA May 31, 2016 10:12am
informative

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024