• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہولی وڈ اداکار جونی ڈیپ پر بیوی پر تشدد کا الزام

شائع May 27, 2016

مقبول ہولی وڈ اسٹار جونی ڈیپ سے علیحدگی کے لیے مقدمہ دائر کرنے والی اداکارہ بیوی امبر ہیرڈ نے اپنے شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔

ہولی وڈ اداکارہ اور ان کی وکیل لاس اینجلس کی کیلیفورنیا کاﺅنٹی کی ایک عدالت میں پیش ہوئے جہاں تیس سالہ خاتون نے گھریلو تشدد کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرایا۔

وہ اپنے ہمراہ مبینہ زخموں کی تصاویر بھی لائیں جن میں سے ایک میں ان کی آنکھ پر خراش کو دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹی ایم زی
فوٹو بشکریہ ٹی ایم زی

یہ تصویر مبینہ طور پر ہفتہ (21 مئی) کی ہے اور امبر ہیرڈ کے مطابق جونی ڈیپ نے ان کے چہرے پر آئی فون کھینچ کر مارا تھا اور پولیس کی آمد سے قبل وہاں سے فرار ہوگئے۔

اداکارہ کا دعویٰ تھا کہ جونی ڈیپ نے اس واقعے پر خاموش رہنے کے عوض معاوضے کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے پیر کو طلاق کے لیے مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے پاس ایک ویڈیو بھی ہے جس میں جونی ڈیپ کو ان پر تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔

جونی ڈیپ جمعہ کو عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم ان کی نمائندگی وکیل نے کی۔

دونوں اداکاروں کے درمیان لڑائی کا واقعہ ان کے اپارٹمنٹ میں پیش آیا تھا اور اس وقت امبر اپنے ایک دوست سے فون پر بات کررہی تھیں جس نے بعد میں پولیس کو فون کیا۔

خیال رہے کہ دونوں ی شادی کو ابھی 15 ماہ کا عرصہ ہوا تھا اور امبر ہیرڈ نے طلاق کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے علیحدگی کے لیے ناقابل مفاہمت اختلافات کو وجہ قرار دیتے ہوئے نان نفقے کا مطالبہ کیا۔

تاہم جونی ڈیپ نے اپنے وکیل کے ذریعے نان نفقے کی ادائیگی سے انکار کیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024