• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نیوزی لینڈ بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کیلئے تیار

شائع May 27, 2016
نیوزی لینڈ کی ٹیم اگلے سیزن انتہائی مصروف گزارے گی۔ فائل فوٹو اے ایف پی
نیوزی لینڈ کی ٹیم اگلے سیزن انتہائی مصروف گزارے گی۔ فائل فوٹو اے ایف پی

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ حکام نے 2018 میں ہوم گراؤنڈ پر ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ 2018 میں آکلینڈ کے ایڈن پارک میں ٹیسٹ میچ ڈے نائٹ اور پنک گیند سے کھیلا جائے گا تاہم اس سلسلے میں معاہدہ اور منظوری تعطل کا شکار ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ ہم ابھی اس کی تصدیق نہیں کر سکتے، یہ ایک ایسی چیز ہے جس میں ہم دلچسپی رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں کام کر رہے ہیں۔

کیوی حکام نے ابھی تک اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں کہ کس ٹیم کے خلاف یہ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا لیکن 2018 میں فروری سے اپریل تک انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کی مہمان بنے گی اور ممکنہ طور پر اس دوران یہ ٹیسٹ میچ کھیلا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ میں تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے سابق کپتان اور انگلش بورڈ کے سربراہ کولن گریوز ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے حامیوں میں سے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ وقت کی ضرورت ہے۔

وائٹ نے یہاں تک کہا کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے بغیر ٹیسٹ کرکٹ کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا اور روایتی ٹیسٹ میچ کیلئے تماشائیوں کو میدان میں لانا ممکن نہیں۔

ایڈیلیڈ میں گزشتہ سال کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا تھا جبکہ ٹیلی ویژن پر بھی ریکارڈ تعداد میں شائقین اس میچ سے محظوظ ہوئے تھے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کیویز 2016-17 میں دو ٹیسٹ میچوں کیلئے پاکستان کی میزبانی کرے گا، تین ایک روزہ، تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کیلئے بنگلہ دیش کی ٹیم نیوزی لینڈ کی مہمان بنے گی جبکہ آسٹریلیا تین ایک روزہ اور جنوبی افریقہ پانچ ایک روزہ، تین ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے کیویز کے دیس جائے گی۔

اس کے علاوہ 2017-18 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی کیلئے نیوزی لینڈ جائے گی جس کے بعد پاکستان نیوزی لینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے گا۔

اسی سیزن میں آسٹریلیا نیوزی لینڈ جا کر تین ایک روزہ میچ کھیلے گی جس کے بعد انگلینڈ ایک ٹی ٹوئنٹی، پانچ ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچوں کیلئے نیوزی لینڈ کا رخ کرے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024