• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عمران فاروق کیس: لندن سے پاکستانی نژاد برطانوی گرفتار

شائع June 24, 2013

عمران فاروق کی یادگار تصویر۔ فائل فوٹو

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

میٹروپولٹن پولیس نے عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں ایک شخص کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے اسے کیس کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

پولیس کے مطابق 52 سالہ شخص کو صبح ہیتھرو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جسے لندن کے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیا گیا شخص آج ہی کینیڈا سے برطانیہ پہنچا تھا جبکہ مذکورہ شخص پاکستانی نژار برطانوی شخص ہے۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما کو سولہ ستمبر دو ہزار دس کو لندن میں ان کے گھر کے باہر قتل کر دیا گیا تھا اور اس کے بعد اس سلسلے میں مسلسل تحقیقات جاری ہیں۔

اس سے پہلے میٹرو پولیٹن پولیس نے لندن کے شمالی لندن کے ایک علاقے میں دو گھروں کی تلاشی لی تھی جو 55 گھنٹے جاری رہی۔

پولیس گرفتار شخص کا نام بتانے سے گریز کر رہی ہے تاہم حکام کو شک ہے کہ قتل کی اس سازش میں آٹھ سے دس افراد ملوث ہو سکتے ہیں اور اس سلسلے میں جلد مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

عمران فاروق متحدہ قومی موومنٹ کے بانی رہنماؤں میں سے ایک تھے اور 1999 سے انہوں نے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کی ہوئی تھی۔

تبصرے (2) بند ہیں

الطاف حسین پر برطانوی حکومت نے کوئی پابندی نہیں لگائی، واسع | Dawn Urdu Jul 20, 2013 10:31am
[…] 2013 کو عمران فاروق کے قتل میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس […]
الطاف حسین پر برطانوی حکومت نے کوئی پابندی نہیں لگائی، واسع Jul 20, 2013 10:34am
[…] 2013 کو عمران فاروق کے قتل میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس […]

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024