• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'ملا منصور حملے سے قبل ایران میں نہیں تھے'

شائع May 23, 2016

تہران: ایران نے افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصورکے حوالے سے ان خبروں کی تردید کردی ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ وہ ایران سے پاکستان میں داخل ہوئے اور امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔

یاد رہے کہ پاکستانی عہدیداران نے ہفتے کو خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ بلوچستان میں ہلاک ہونے والا شخص ملا اختر منصور ہوسکتا ہے، جن کی گاڑی کو ایران سے واپسی پر ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے بھی ملا اختر منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں ایک 'اہم سنگ میل' قرار دیا۔

مزید پڑھیں:براک اوبامانے ملامنصورکی ہلاکت کی تصدیق کردی

اے ایف پی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان حسین جابر انصاری نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے کہ ڈرون حملے سے قبل افغان طالبان کے سربراہ ایران میں تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا، 'متعلقہ حکام نے اس بات کی تردید کردی ہے کہ یہ شخص اس تاریخ کو ایران کی سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوا'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ایران، افغانستان میں امن اور استحکام قائم کرنے کے حوالے سے ہر طرح کے مثبت اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے'۔

دوسری جانب ایران نے طالبان گروپ کے خاتمے کے لیے افغان حکومت کی مدد اور حمایت کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد سے 2 جلی ہوئی لاشیں برآمد

واضح رہے کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی گاڑی سے ملنے والی شناختی دستاویزت کے مطابق ایک لاش ولی محمد نامی ایک شخص کی ہے جو 28 مارچ کو ایران گیا اور حملے کے روز ہی واپس آیا، مذکورہ شخص کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ افغان طالبان کے سربراہ ملااختر منصور ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کا بھی کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے 2 افراد میں افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ڈرون حملہ پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی'

وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ جائے وقوع سے ولی محمد نامی شخص کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ملا ہے جو قلعہ عبداللہ کا رہائشی ہے۔

انھوں نے اس ڈرون حملے کو پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Riz May 23, 2016 06:37pm
If he could kill by drone (American) then why not Abu Bakr al-Baghdadi ....?

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024