• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

بلوچستان میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

شائع May 23, 2016

کیچ: صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ کیچ کے علاقے مند میں پیش کیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایرانی پِک اَپ گاڑی پر فائر کھول دیا۔

لیویز ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تعداد 4 تھی اور وہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ ملزمان حملے کے بعد فرار ہوگئے۔

فائرنگ کا نشانہ بننے والوں کی شناخت عبد الکریم، امین، مُحید، عبد القیوم اور نادِل کے ناموں سے ہوئی۔

لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی وجوہات کے حوالے سے تاحال معلوم نہیں ہوسکا، جبکہ تمام افراد کی لاشوں کو تربت ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد لیویز اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا، جبکہ واقعے کی ذامہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

ماضی میں بھی شدت پسندوں کی جانب سے اس علاقے میں مزدوروں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024