• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

لیہ میں زکوٰۃ کے بہانے نابینا خاتون کا 'ریپ'

شائع May 21, 2016

لیہ: صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں زکوٰۃ دینے کے بہانے ایک نابینا خاتون کے مبینہ ریپ کا انکشاف ہوا ہے۔

لیہ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) محمد علی ضیاء کے مطابق لیہ سے تعلق رکھنے والی ایک 36 سالہ نابینا خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ انھیں کوٹ سلطان کے رہائشی ایک شخص نے اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ریپ کا نشانہ بنایا۔

ڈی پی او کے مطابق مذکورہ خاتون نے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ کوٹ سلطان کے رہائشی مذکورہ شخص کے پاس زکوٰۃ اور امداد کے حصول کے لیے جاتی رہتی تھی۔

خاتون کے مطابق اس مرتبہ بھی مذکورہ شخص نے انھیں زکوٰۃ لینے کے لیے اپنے گھر بلوایا اور وہاں اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان کا ریپ کیا۔

مزید پڑھیں:کراچی: ایس آئی یو ٹی میں خاتون کا مبینہ گینگ ریپ

ڈی پی او محمد علی ضیاء کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر کوٹ سلطان پولیس اسٹیشن میں درج کرلی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش اور تحقیقات کے لیے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ خاتون پر 2002 میں رشتے کے تنازع پر تیزاب سے حملہ کیا گیا تھا۔

واقعے میں ملوث ملزمان کو عدالت نے 14 سال قید کی سزا سنائی تھی، تاہم بعد میں خاتون کے اہلخانہ نے ملزمان کو معاف کردیا تھا۔

حالیہ دنوں میں پنجاب سمیت پورے ملک میں خواتین اور بچوں کے ریپ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں بھی صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک کم عمر لڑکی کے مبینہ ریپ کے الزام میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) عمران بابر جمیل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل مارچ میں فیصل آباد کے علاقے محلہ یوسف آباد میں مبینہ طور پر ایک 16 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ملزمان لڑکی کو اغوا کر کے لے گئے اور 2 روز تک ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد لڑکی کو گھر کے دروازے پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

گذشتہ برس دسمبر میں بھی لاہور کے علاقے مال روڈ کے قریب ایک گیسٹ ہاؤس میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر ’گینگ ریپ‘ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:گینگ ریپ کی شکارخاتون کاسپریم کورٹ سے رجوع

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق 2015 میں 939 خواتین کو جنسی تشدد، 279 کو گھریلو تشدد جبکہ 143 خواتین کو تیزاب کے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

کمیشن کے مطابق 833 خواتین کو اغوا کیا گیا جبکہ 777 نے خودکشی کی یا اس کی کوشش کی۔

جنوری اور مئی 2015 کے درمیان 9 افراد کو ریپ کے الزام میں پھانسی دی گئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (16) بند ہیں

nilofer May 21, 2016 03:33pm
we are so much wild n crossed limits .... a blind person... ya allah!!! why we forget the DAY..... why we are behaving more than animal....are we human???
Imran May 21, 2016 03:41pm
لیہ میں ایف ایم ریڈیو ہے اس معاملے کو عوام کو اتنا اٹھانا چاہئے کہ ملزم کے گھر والے خود انکو سزا دیں اور پو لیس کے حوالے کریں اور ایسی تربیت پر اہل خا نہ کی سرزنش کی جائے۔ شہر بار حال صاف چاہیئے۔
ahmaq May 21, 2016 05:02pm
why most of the cases are reported from Layyah? is the land very lawless?
M Tahir Sahu May 22, 2016 02:27pm
mjha dukh aur afsos hay k ay din layyah sa ajeeb o gareeb incedent ke news aa rhe hn.ay khoda mara sher k logun ko hadayt ka rasta dekha.
M Tahir Sahu May 22, 2016 02:29pm
Allah asa loogun ko hadayt da
وکیل عامر جٹ May 22, 2016 04:16pm
ھمارا معشره اس قدر حیوانیت پرست ھو گیا ھے کھ ھمیں اپنے سگے. رشتوں پر بھی اعتبار رھا. کسی معزور کو بھی نھیں معاف کرتے ..خدا سبھی کو ھدایت دے سیدھے رستے کی...
وکیل عامر جٹ May 22, 2016 04:17pm
خدا سبھی کو روکے ان برے کاموں سے
abdul rehman May 22, 2016 04:28pm
A serious punishment should be given immediately after arresting all the culprit . Delay should not be in processing case . Senior law authorities pl awake and just go considering this case is your family case. Feel the pain in your heart.
Muhammad Shah May 22, 2016 04:49pm
@Imran Bilkul asy afrad ko anjam tak ponchana chahey yani is drinda sifat admi ko saht se saht saza milni chahey ta k phr ksi k beti ya bahen ki izat ko kio istarah pamal na krey
mian yasin May 22, 2016 04:57pm
Yes i agreed accused must b punished
malik faisal May 22, 2016 06:24pm
very bad
Hassan May 22, 2016 07:32pm
I love DAWN Newspaper
Nida asmat May 22, 2016 07:37pm
@Imran bilkul thek kha apne
Nida asmat May 22, 2016 07:39pm
Jis Jis ny asa kiya or jo log shamil thy un sb ko saza milni chye
Naeem May 22, 2016 07:40pm
Wehshi janwer Wehshi insan Main koi fark nahi Hota is leye dono ki Ek hi sazza honi chahaye
Hassan May 22, 2016 09:01pm
sakht sza hni chahie

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024