• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کرائے پر گھر لیتے وقت کن باتوں کا خیال رکھا جائے؟

شائع May 22, 2016
ہم گھر کرائے پر لیتے وقت بنیادی باتوں کی پرواہ نہیں کرتے اور بعد میں ان مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں جن سے بچا سکتا تھا۔ — کری ایٹو کامنز
ہم گھر کرائے پر لیتے وقت بنیادی باتوں کی پرواہ نہیں کرتے اور بعد میں ان مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں جن سے بچا سکتا تھا۔ — کری ایٹو کامنز

ہم اکثر کوئی جگہ کرائے پر لیتے وقت یا گھر میں کسی ملازم کو رکھتے وقت چند بنیادی باتوں کی پرواہ نہیں کرتے اور اس کے بعد ہم ایسے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں جن پر تھوڑا پہلے غور کرنے سے بچا سکتا تھا۔

اس مضمون میں کچھ ایسے ہی بنیادی سوالات شامل ہیں جنہیں آپ کو قبل از وقت پوچھنے اور ان کا جائزہ لینے کی ضرورت پڑتی ہے۔

سوال: میں حال ہی میں ملازمت کے حوالے سے ایک نئے شہر میں منتقل ہوا ہوں اور اکیلا رہنا ہوگا، تو ایسی جگہ جہاں میں کبھی نہیں رہا ہوں وہاں کرائے پر جگہ کی تلاش کرتے وقت مجھے کون سی باتوں کو دھیان میں رکھنا چاہیے؟

مشورہ: آپ جہاں پر بھی کرایہ پر جگہ کا فیصلہ کرتے ہیں تو ابتدائی طور پر ان ضروری باتوں کا خیال رکھنا ہوگا:

مالک مکان سے لین دین کرتے وقت

  • کیا مکان واقعتاً اس شخص کی ملکیت ہے، یا وہ شخص کرائے پر دینے کا تحریری اختیار رکھتا ہے؟

  • رقم ادائیگی کی منظور شدہ شرائط معاہدے میں شامل ہونی چاہیئں؟

  • ہر صورت میں نقد رقم دینے سے گریز کریں، کیونکہ کسی اختلاف کی صورتحال میں سلسلہ وار رسیدیں فراہم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ویسے بھی اپنے پاس زیادہ تعداد میں رقم رکھنا غیر محفوظ ہے۔

  • مکان کے مالک یا مکان کو کرائے پر دینے کا تحریری اختیار نامہ رکھنے والے شخص کی موجودگی میں ہی دستاویزات پر دستخط کریں۔

  • مالک مکان سے مکان کرائے پر دینے کی وجہ پوچھیں؛ اس طرح آپ کو اس بات کا اشارہ بھی مل سکتا ہے کہ آپ ممکنہ طور پر ان سے کتنے عرصے کے لیے کرائے پر مکان لے سکتے ہیں، اور معاہدے کو مختصر کرنے یا معاہدہ منسوخ ہونے کی صورت میں مکان بدلنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

  • کیا آپ کا طرز زندگی مالک مکان سے مطابقت رکھتا ہے؟ ایسے تمام مسائل کو جان لیں جو انہیں آپ کے حوالے سے ہوسکتے ہیں، جیسے مہمانوں کا رہنا، گھر پر مذہبی تقاریب، یا آپ کا طرز لباس بھی۔

  • یہ جان لیں کہ مینٹیننس اخراجات کے بدلے میں مالک مکان کی جانب سے کیا کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مکان کے حوالے سے

  • کیا مکان میں بجلی اور پانی جیسی ضروری سہولیات کی بلا تعطل فراہمی موجود ہے؟

  • پانی کی فراہمی 24 گھنٹے ہے یا چند گھنٹوں کے لیے؟ اگر چند گھنٹوں کے لیے پانی فراہم ہوتا ہے تو کیا آپ اس وقت گھر میں ہی موجود ہوں گے؟ اگر ایسا نہیں ہے تو آپ کو شاید ایک الگ سے ٹنکی کی ضرورت پڑسکتی ہے تاکہ اپنے لیے پانی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔

  • اگر آپ پینے کے پانی کے بارے میں فکرمند ہیں تو پھر پانی آپ تک کس وقت پہنچایا جاسکتا ہے، یا کیا آپ کو دوکان سے خریدنا پڑے گا؟

مشورہ: جس عمارت میں مکان ہے، وہاں ضروری سہولیات کی فراہمی کے متعلق درست معلومات چوکیداروں یا پڑوسیوں سے اچھی طرح جان لیں۔

  • اگر آپ مکان کا ایک حصہ کرائے پر لے رہے ہیں تو آپ اپنے حصے کو لاک کرنے کے بارے میں جان لیں۔

  • کیا مکان کسی بازار یا کسی مناسب دوکان کے قریب ہے جو مکان میں آپ کی موجودگی کے دوران کھلا رہتا ہو؟

  • آپ کے پڑوسی کون ہیں؛ کیا آپ کسی مشتبہ یا ہائی پروفائل شخص کے ساتھ رہنا چاہیں گے جو غیر مطلوب توجہ کا سبب بنتا ہو؟

  • کیا آپ کو محفوظ پارکنگ کی سہولیات دی گئی ہیں یا آپ سے مکان کے باہر سڑک پر پارکنگ کی توقع کی گئی ہے؟ اس بات کو یقینی بنا لیں کہ کہیں آپ کی گاڑی چوری یا ہنگامہ آرائی میں توڑ پھوڑ کا شکار نہ ہوجائے۔

  • پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔

  • کیا مکان کے قریب چوبیس گھنٹے معیاری میڈیکل سہولیات موجود ہیں؟

  • مکان آپ کے دفتر سے کتنا دور ہے؟ آپ کو ٹریفک کی صورتحال کو جاننے کی ضرورت ہوگی تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ دفتر پہنچنے میں آپ کو کتنا وقت لگے گا۔

  • کیا ملازم باآسانی آپ کی رہائش تک پہنچ سکتا ہے؟ یہ خصوصی طور پر بہت اہم چیز ہے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ ان کو لمبا سفر کر کے آنا پڑتا ہو اور اس لیے وقت کی پابندی نہ رکھ پائیں۔

  • چاہے کوئی زیرِ غور علاقہ ہو، مالک مکان ہو یا کوئی ملازم رکھنا ہو ان میں سب میں ریفرینسز یا حوالے ہمیشہ مدد کرتے ہیں۔ اپنے ساتھیوں سے ان چیزوں کے بارے میں پوچھنے میں نہ ہچکچائیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے کولیگز میں سے کوئی ایک بھی آپ کی طرح مکان تلاش کر رہا اور اس کے ساتھ مکان ڈھونڈنے میں آسانی ہوسکتی ہے اور اس طرح خرچہ بھی کم ہو پائے گا۔

سوال: گھر کے لیے ملازم کا پس منظر کی جانچ پڑتال کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟

مشورہ: حکام کسی کو گھر پر ملازم رکھنے سے پہلے اس کے پس منظر کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے زور دیتے ہیں، تاہم، آپ کیا کرسکتے ہیں اور کیا نہیں کر سکتے، کبھی بھی واضح نہیں بتایا جاتا۔ مندرجہ ذیل کچھ بنیادی چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

ملازمت پر رکھنے سے پہلے

ذاتی حوالے ضروری ہوتے ہیں:

  • ملازموں کے بارے میں موجودہ اور سابق مالکان سے پوچھیں (خاص طور پر چھوڑنے کی وجہ پوچھیں)۔

  • ساتھ ساتھ علاقے یا عمارت کے چوکیدار یا مالک مکان سے پوچھیں۔

  • ملازم کا اصلی شناختی دیکھیں اور اس کی ایک نقل اپنے پاس رکھیں۔

  • ملازم سے ان کا موجودہ پتہ مانگیں اور ممکن ہو تو جگہ کو ڈھونڈ بھی لیں۔ ضروری نہیں کہ جو شناختی کارڈ پر درج ہو وہی ان کا موجودہ پتہ ہو۔

  • پولیس کے پاس ایک فارم ہوتا ہے جسے بھر کر ملازم کے ساتھ جمع کروائیں، اور اگر اس شخص کا کوئی پولیس رکارڈ موجود ہوگا تو پولیس اسے تجویز کرے گی۔

  • ملازم فراہم کرنے والی کسی نامور ایجنسی کو استعمال کریں۔

  • ملازم سے انٹرویو کرتے وقت انہیں آپ اپنی تمام توقعات سے صاف طور پر آگاہ کر دیں اور اصول مقرر کر دیں، جس کی ذرا سی بھی خلاف ورزی ملازمت سے فارغ ہونے کا نتیجہ بنے گی۔

ملازمت پر رکھنے کے بعد

  • ملازم کے سامنے اپنی یا اپنے گھر والوں کے لیے کسی بھی قسم کی منصوبہ بندی کرتے وقت ہوشیار رہیں۔

  • اپنے بچوں کو ان کے ساتھ اکیلا نہ چھوڑیں۔

  • اپنی قیمتی چیزوں کو لاک رکھیں؛ بھلے ہی وہ کتنے ایماندار کیوں نہ ہوں مگر لالچ کبھی کبھی ان پر غالب آسکتی ہے، اور یاد رکھیں کہ ان کے مالی حالات کبھی بھی آپ سے بہتر نہیں ہوتے۔

  • اپنے گھر کی حدود میں ملازموں کو غیرضروری مہمانوں سے ملنے کی اجازت نہ دیں۔

  • ملازموں کو گھر پر کام کرتے وقت کسی دوسرے کو لانے کی اجازت نہ دیں اس طرح آپ کو ایک اضافی شخص پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت پڑے گی۔

  • کبھی بھی اپنے گھر کے ہر حصے کی چابیاں ملازموں کو نہ دیں بھلے ہی لمبے عرصے سے آپ کے پاس ملازم کیوں نہ ہوں۔ ملازموں کے سامنے کبھی بھی اپنے گھر میں ناگہانی صورتحال کے لیے موجود کمرے کا ذکر نہ کریں۔

  • اگر آپ زیادہ عرصے کے لیے کہیں باہر جانے کا ارادہ رکھتے ہوں تو اس بات کی اطلاع ملازموں کو دیر سے دیں اور انہیں دی گئی کوئی بھی چابی واپس لیں۔

انگلش میں پڑھیں۔

نوربرٹ المیڈا

نوربرٹ المیڈا سلامتی اور تحفظ کے ماہر ہیں. ان کا ای میل ایڈریس [email protected] ہے۔

انہیں ٹوئٹر پر فالو کریں: norbalm@. ویب سائٹ www.norbalm.com

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hanif May 22, 2016 10:18pm
are those suggestions for Karachi, Pakistan?

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024