• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایلسٹر کک 10ہزار رنز بنانے والے کم عمر بیٹسمین

شائع May 30, 2016
ایلسٹرکک ٹیسٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے سب سے نوجوان بلے باز بن گئے ہیں — فوٹو: رائٹرز
ایلسٹرکک ٹیسٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے سب سے نوجوان بلے باز بن گئے ہیں — فوٹو: رائٹرز

ہیڈنگلے: انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر دس ہزار رنز بنانے والے سب سے نوجوان بلے باز بن گئے ہیں اور انہوں نے سچن ٹنڈولکر کو اس اعزاز سے محروم کردیا۔

ہیڈنگلے میں سری لنکا کے خلاف کھیلے جا رہے میچ میں جب ایلسٹر کک میدان میں اترے تو انہیں دس ہزار رنز کی تکمیل کیلئے محض 36 رنز درکار تھے۔

مایہ ناز بلے باز نے دن کے پہلے سیشن میں ہی رنز بنا کر انگلینڈ کیلئے دس ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس اعزاز تک رسائی حاصل کرنے والے سب سے کم عمر کرکٹر کا ریکارڈ بھی بناتے ہوئے مایہ ناز ہندوستانی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو اس اعزاز سے محروم کردیا۔

یاد رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے 31 سال اور 10 ماہ کی عمر میں 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، انہوں نے یہ اعزاز 2005 میں پاکستان کے خلاف کولکتہ کے مقام پر بنایا تھا۔

ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگ میں ٹنڈولکر نے 52، 52 رنز بنائے تھے۔

ایلسٹر کک نے یہ اعزاز 31 سال 146 دن میں بنا کر اپنا ریکارڈ بک میں درج کرا لیا۔

ڈراوڈ سے بھی ریکارڈ چھن گیا

اس کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے کپتان نے ڈیبیو سے اب تک سب سے کم دن میں دس ہزار رنز بنانے کا راہول ڈراوڈ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

ہندوستان کے سابق مایہ ناز بلے باز راہول ڈراوڈ نے 20 جون 1996 جو ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 26 مارچ 2008 کو 11 سال 280 دن بعد 10ہزار مکمل کیے۔

لیکن یکم مارچ 2006 کو ہندوستان کے خلاف ڈیبیو کرنے والے کُک نے 19 مئی 2016 کو دس سال 80 دن بعد یہ سنگ میل عبور کر لیا۔

کیریئر کا 127واں ٹیسٹ کھیلنے والے ایلسٹر کک اب تک 28 سنچریاں اور 48 نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ایلسٹر کک کو مذکورہ ریکارڈ بنانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024