• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

ثروت گیلانی ہندی زبان سیکھیں گی

شائع May 19, 2016
پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی اور بشریٰ انصاری —۔
پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی اور بشریٰ انصاری —۔

پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی اور بشریٰ انصاری بہت جلد عدنان صدیقی کی پروڈکشن میں بننے والے پہلے ڈرامے 'سیتا باگڑی' میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

یہ ڈرامہ ہندو اقلیتی قبیلے باگڑی پر بنایا جائے گا۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے ثروت گیلانی کا کہنا تھا 'میں اس ڈرامے میں سیتا بنی ہوں، جو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم رہتی ہے اور اپنے علاقے کی غریب بچیوں کو تعلیم دیتی ہے'۔

ثروت گیلانی سیتا کے روپ میں—۔
ثروت گیلانی سیتا کے روپ میں—۔

لیکن اس ڈرامے کا پلاٹ صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ سیتا کی رومانوی کہانی پر بھی مبنی ہے۔

ثروت نے مزید بتایا 'اس ڈرامے میں بشریٰ انصاری چوڑی بنانے والی فیکٹری کی مالک نندیتا داس بنی ہیں جو سیتا کے گھر میں آنے کے بعد ان کے کرائےدار رتن لال (جبران) سے شادی کرلیتی ہیں جسے سیتا بھی پسند کرتی ہے'۔

ثروت گیلانی اور بشریٰ انصاری ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران—.
ثروت گیلانی اور بشریٰ انصاری ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران—.

ثروت کے مطابق اس ڈرامے سے لوگوں کو ایک اہم اور مضبوط پیغام دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا 'اس کہانی میں شائقین کے لیے کئی پیغامات موجود ہیں، اقبال حسین کی ہدایات اور ان ہی کے قلم سے لکھے اس ڈرامے کی کہانی باقی ڈراموں سے کافی مختلف ہوگی، یہ عدنان صدیقی کی پہلی پروڈکشن ہے اور ہم سب اس کے ٹی وی ون پر نشر ہونے کے لیے بہت پرجوش ہیں'۔

اس ڈرامے کی ریلیز ستمبر میں متوقع ہے اور کاسٹ فی الحال اس کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔

ثروت کا مزید کہنا تھا کہ اس ڈرامے کے لیے ایک ہندو لڑکی سوریتا ہمیں ہندی سکھا رہی ہے اور ثقافتی لباس کے حوالے سے بھی آگاہ کر رہی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025