• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نارائن اور پولارڈ کی ویسٹ انڈین اسکواڈ میں واپسی

شائع May 19, 2016
سنیل نارائن مشکوک باؤلنگ ایکشن کے سبب ایک عرصے سے ٹیم میں شمولیت سے محروم تھے۔ فائل فوٹو اے ایف پی
سنیل نارائن مشکوک باؤلنگ ایکشن کے سبب ایک عرصے سے ٹیم میں شمولیت سے محروم تھے۔ فائل فوٹو اے ایف پی

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سہ ملکی سیریز کیلئے جارحانہ آل راؤنڈر کیرون پولارڈ اور اسپنر سنیل نارائن کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔

اسکواڈ میں انگلینڈ کے خلاف فائنل میچ کے ہیرو کارلوس بریتھ ویت اور مالن سیمیولز سمیت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فاتح اسکواڈ کے پانچ اراکین شامل ہیں۔

91 ایک روزہ میچوں کا تجربہ رکھنے والے کیرون پولارڈ گھٹنے کی انجری کے سبب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہیں کر سکے تھے جبکہ سنیل نارائن مشکوک باؤلنگ ایکشن کے سبب سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں تھے۔

اسکواڈ سے سب سے حیران کن اخراج 269 ایک روزہ میچ کھیلنے والے جارحانہ بلے باز کرس گیل کا ہے جنہوں نے آخری مرتبہ مارچ 2015 میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی جبکہ ڈیرن سیمی اور ڈیوین براووکو ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا۔

ویسٹ انڈین ایک روزہ اسکواڈ میں 16 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے شینن گیبریئل اور اسپنر ایشلے نرس کو بھی شامل کیا گیا جہاں دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیلئے ایک روزہ میچوں میں ڈیبیو کرنے کیلئے تیار ہیں۔

سہہ ملکی سیریز کا آغاز تین جون سے گیانا میں ہو گا اور اس کا فائنل 26 جون کو بارباڈوس میں ہو گا۔

ویسٹ انڈین اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

جیسن ہولڈر(کپتان)، سلیمان بین، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیرن براوو، جوناتھن کارٹر، جانسن چارلس، آندرے فلیچر، شینن گیبریئل، سنیل نارائن، ایشلے نرس، کیرون پولارڈ، دنیش رامدین، مارلن سیمیولز اور جیروم ٹیلر۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024