• KHI: Maghrib 6:48pm Isha 8:05pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:44pm
  • ISB: Maghrib 6:28pm Isha 7:52pm
  • KHI: Maghrib 6:48pm Isha 8:05pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:44pm
  • ISB: Maghrib 6:28pm Isha 7:52pm

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر کا 12 روزہ ریمانڈ

اسلام آباد: احتساب عدالت نے وزارت خارجہ کے سینئر ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ کو 12 روزہ ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں دے دیا۔

شفقت چیمہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں نیب نے ملزم کے 14 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی، تاہم جج محمد بشیر نے ملزم کو 12 روزہ ریمانڈ پر بیورو کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

اس سے قبل نیب نے شفقت علی چیمہ کے گھر پر چھاپے کے دوران قیمتی نوادرات، سونا اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق دستاویزات برآمد کی تھیں۔

نیب راولپنڈی ڈویژن کے ترجمان کے مطابق شفقت چیمہ کے گھر پر نیب اور پولیس کے مشترکہ چھاپے کے دوران سری لنکا اور بھوٹان کی قیمتی نوادرات، ہاتھی دانت اور سونے کے ساتھ ساتھ عقاب بھی برآمد کیے گئے۔

نیب نے مجموعی طور پر قیمتی سامان کے 21 کارٹن اپنے تحویل میں لیے۔

ان کے گھر سے انسانی اسمگلنگ سے متعلق دستاویزات بھی ملیں جبکہ نیب نے شفقت چیمہ کی لاکھوں روپے مالیت کی او ڈی کار بھی تحویل میں لے لی ۔

مزید پڑھیں:نیب کارروائی: وزارت خارجہ، نیب کے سینئر افسران گرفتار

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک کارروائی کے دوران وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد وزارت خارجہ میں قائم ان کے دفتر پر چھاپا مار کر ان سے متعلق تمام ریکارڈ بھی اپنی تحویل میں لیا گیا تھا۔

شفقت چیمہ کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے اور زائد اثاثے بنانے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

مذکورہ الزامات کے حوالے سے ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025