• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

'پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کا اہل ہے'

شائع May 17, 2016 اپ ڈیٹ May 18, 2016

پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے منگل کے روز امریکی سفیر کو کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کی اہلیت رکھتا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ این ایس جی 48 ممالک کا ایک گروپ ہے جو نیوکلیئر ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کام کرتا ہے۔

گروپ نے گزشتہ سال ہندوستان کو این ایس جی میں شامل کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے تھے جبکہ اسلام آباد کا یہ بیان پاکستان کی گروپ میں شمولیت کی کوشش کی جانب ایک اشارہ سمجھا جاسکتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ کا مکمل رکن بننے کا اہل ہے۔

خیال رہے کہ یہ بیان پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور امریکی سیکرٹری دفاع برائے آرمز کنٹرول روز گوٹیملر کے بعد سامنے آیا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

ہندوستان کو گروپ میں شامل کرنے کی کوشش کی صورت میں پاکستان کا قریبی دوست چین پاکستان کو شامل کرنے کی شرط رکھ سکتا ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

گروپ کا اجلاس رواں سال جون میں متوقع ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ahmaq May 18, 2016 03:41am
achaa khiyaal hey

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024