• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

گمشدہ پاکستانی لڑکے کی ہندوستان میں تدفین

شائع May 16, 2016

مٹھی: ہندوستانی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے غلطی سے سرحد پار کر جانے والے دماغی طور پر بیمار پاکستانی نوجوان کی لاش، پاکستان کے حوالے کرنے کے بجائے ہندوستان میں ہی دفنا دی۔

تھرپارکر کے تحصیل ڈیپلو کے گاؤں چھائی چھاپرو کے قریب سے لاپتہ ہونے والے ڈوڈو بھیل کے اہلخانہ کے مطابق وہ گزشتہ ہفتے لاپتہ ہوگیا تھا، جس کے بعد اس کے خاندان اور پاکستان رینجرز کا خیال تھا کہ وہ بھوک اور پیاس سے ہلاک ہوگیا۔

ڈوڈو بھیل کے والد ڈونگرو بھیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی بارڈر فورسز کو، ڈوڈو کی لاش واپس کرنے لیے ہندوستانی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی درخواست کی، لیکن ہندوستانی بی ایس ایف نے تعاون سے انکار کردیا۔ ڈونگرو بھیل نے اپنے بیٹے کی لاش کو اس کے کپڑوں سے پہچانا۔

پاکستانی رینجرز کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہندوستانی فورسز نے ڈوڈو کی لاش واپس کرنے کے بجائے اس کی تصویر بھیجی، لیکن تصویر دھندلی ہونے کی وجہ سے ڈوڈو کے والدین اس کی شناخت نہیں کرسکے۔

ڈوڈو کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہندوستانی بی ایس ایف نے لاش واپس کرنے کی درخواست کو یہ کہہ کر رد کردیا کہ گرمی کے باعث لاش خراب ہونا شروع ہوگئی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024