• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

انڈین میزائل تجربہ:'معاملہ عالمی سطح پراٹھائیں گے'

شائع May 16, 2016

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے ہندوستان کی جانب سے سپر سونک میزائل کے تجربے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائے گا۔

ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے میزائل ٹیسٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ اس طرح خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو امریکا کا تعاون حاصل ہے، کیونکہ واشنگٹن کا خیال ہے کہ ایک مضبوط ہندوستان ہی چین کو زیر کرنے کے لیے اہم ہے۔

مزید پڑھیں:ہندوستان کا سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ان واقعات کے خلاف عالمی سطح پر اپنی آواز بلند کرے گا۔

واضح رہے کہ سرتاج عزیز کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستان نے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے مقامی طور پر تیار کیے گئے سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ میزائل کا تجربہ 15 مئی کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 15 منٹ پر کیا گیا، سپر سونک میزائل کو ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے میں عبد الکلام جزیرے پر پوزیشن کیا گیا تھا اور اس نے ٹریکنگ ریڈار سے سگنل ملتے ہی اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہندوستان کی جوابی حملے کی صلاحیت سے پاکستان پر دباؤ‘

ڈیفنس ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) ذرائع کے مطابق ساڑھے 7 میٹر لمبا سپر سونک میزائل نیوی گیشن سسٹم، جدید کمپیوٹر اور الیکٹرو مکینکل ایکٹیویٹر سے لیس ہے، جبکہ اس کا اپنا موبائل لانچر بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کے لیے میزائل کے ساتھ محفوظ ڈیٹا لنک، آزاد ٹریکنگ اور جدید ترین ریڈار کی صلاحیت بھی موجود ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ahmaq May 16, 2016 01:38pm
kaghziy karwaaiy

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024