• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ہندوستان کا سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

شائع May 16, 2016

بالاسور: ہندوستان نے ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے میں، بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے مقامی طور پر تیار کیے گئے سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ڈیفنس ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) ذرائع کا کہنا ہے تجربے کے دوران سپرسونک میزائل نے کامیابی سے فضا میں ہی اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ میزائل کا تجربہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 15 منٹ پر کیا گیا، جس دوران سپر سونک میزائل کو عبد الکلام جزیرے پر پوزیشن کیا گیا تھا اور اس نے ٹریکنگ ریڈار سے سگنل ملتے ہی اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہندوستان کی جوابی حملے کی صلاحیت سے پاکستان پر دباؤ‘

ڈی آر ڈی او کے ایک سائنسدان نے کہا کہ میزائل کے تباہ کن ہونے کے اثر کو مختلف ٹریکنگ ذرائع سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے تجزیے کے بعد یقینی بنایا گیا۔

ڈی آر ڈی او کے ذرائع نے مزید کہا کہ ساڑھے 7 میٹر لمبا سپر سونک میزائل نیوی گیشن سسٹم، جدید کمپیوٹر اور الیکٹرو مکینکل ایکٹیویٹر سے لیس ہے، جبکہ اس کا اپنا موبائل لانچر بھی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کے لیے میزائل کے ساتھ محفوظ ڈیٹا لنک، آزاد ٹریکنگ اور جدید ترین ریڈار کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

یہ خبر 16 مئی 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Riz May 16, 2016 09:14pm
Clear and Visisble Made in Israel ....

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024