• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

اردو شاعری دماغی صحت کیلئے فائدہ مند

شائع May 15, 2016

اردو شاعری نہ صرف آپ کی روح کے لیے فرحت بخش ہے بلکہ یہ آپ کے دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

لکھنؤ کے سینٹر فار بائیو میڈیکل ریسرچز میں ہونے والے ایک مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ اردو شاعری دماغ کی نشونما میں کردار ادا کرسکتی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مطالعے کو حال ہی میں بین الاقوامی جرنل 'نیوروسائنس لیٹرز' میں شائع کیا گیا ہے۔

مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ اردو شاعری پڑھنے کے دوران دماغ کے مختلف حصے استعمال ہورہے ہوتے ہیں جو فیصلہ سازی، اچھے اور برے کے درمیان تمیز، جذبات قابو کرنے اور تناؤ دور کرنے سے متعلق ہوتے ہیں۔

مطالعے میں بتایا گیا کہ اردو سیکھنے سے ڈیمینشیا جیسی دماغی بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے جبکہ یہ بچوں میں سیکھنے کی معذوری بھی دور کرتی ہے۔

مطالعے میں بتایا گیا کہ ہندی، جرمن، انگریزی اور فرینچ زبانوں کے مقابلے میں اردو سیکھنا زیادہ مشکل ہے اور جس کی وجہ سے اس میں دماغ کے کئی حصے استعمال ہوتے ہیں جو کہ دماغی صحت کے اعتبار سے اچھی بات ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024