• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گرکر 5 مزدور ہلاک

شائع May 15, 2016

کراچی: کورنگی کے انڈسٹریل ایریا میں قائم ایک فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گر نے سے 5 مزدور ہلاک جبکہ متعدد شدید زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق واقعہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ویٹا چورنگی کے قریب قائم پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹری میں پیش آیا جہاں متعدد مزدور صفائی کے دوران کیمیکل سے بھرے ٹینک میں گر گئے، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد مزدروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو کارروائی شروع کی گئی ،ٹینگ میں گرنے والے دیگر 5 مزدوروں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ مزید دو افراد راستے میں دم توڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق مزدور صفائی کے دوران جس ٹینک میں گرے اس میں زہریلا کیمیکل موجود تھا، جس سے وہ متاثر ہوئے۔

سپرینڈنٹ پولیس (ایس پی) لانڈھی افنان امین کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹری میں پیش آیا جہاں چار مزدور صفائی کے دوران کیمکل کے ٹینک میں گر گئے جن کو بچانے کے لیے مزید تین مزدور کود پڑے۔

جناح پوسٹ گریجوینٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) ایمرجنسی یونٹ کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ پانچ افراد کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جن کی موت زہریلی دھوئیں کے نگلنے کے باعث واقعے ہوئی تھی تاہم ایک مزدور کی حالت اطمینان بخش ہے۔

ذارئع کا مزید کہنا تھا کہ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدروں کے لیے حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے تھے جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے لیے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث اکثر اس قسم کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Sharminda May 15, 2016 02:05pm
Is it possible to archive all similar incidents on your website so if anyone wants to take this matter to court, he will have good reference against relevant inspection or regulatory authorities. From my personal experience, inspectors visit air conditioned office in city, enjoy luxurious lunch and facilities, precious gifts and give all clear to the factory owners.
linum May 15, 2016 09:20pm
ذارئع کا مزید کہنا تھا کہ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدروں کے لیے حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے تھے جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔aakhir kab tak

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024