• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

بالوں کی خشکی کا آسان حل؟

شائع May 13, 2016
یہ دعویٰ چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ دعویٰ چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

سننے میں کچھ عجیب لگے مگر دہی کو بالوں پر لگانا خشکی کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یہ دعویٰ چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

شنگھائی کی جیاﺅ ٹونگ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بالوں کی خشکی ہمارے سر میں موجود مخصوص بیکٹریا کی مقدار بڑھنے کے نتیجے میں ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ دہی سے بالوں کی مالش بیکٹریا کے توازن کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور یہ خشکی سے نجات کا موثر طریقہ ثابت ہوتی ہے۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے 18 سے 60 سال کی عمر کے 59 افراد کے سروں کے نمونے حاصل کیے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ بالوں میں خشکی کے شکار افراد میں ایک بیکٹریا کی مقدار میں اضافہ اور دوسرے کی کمی ہوگئی جو اس عارضے کا باعث بنی۔

اسی طرح بالوں کی خشکی سے سر کی جلد خشک اور کم چکنی ہوجاتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ کھوپڑی پر بیکٹریا کا توازن برقرار رکھنا بالوں کی خشکی کے مسئلے سے نجات کا ممکنہ حل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہی بالوں کی خشکی سے نجات کے لیے ایک اچھا آغاز ثابت ہوسکتی ہے۔


کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024