• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

کراچی: ایس آئی یو ٹی میں خاتون کا مبینہ گینگ ریپ

شائع May 13, 2016

کراچی: کراچی کے معروف سرکاری ہسپتال سندھ انسٹی ٹیو آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک مریضہ کو ڈاکٹروں اور عملے نے مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔

ڈان نیوز کے مطابق گردوں کے معروف اسپتال میں حیدرآباد قاسم آباد سے ڈائلسس کے لیے آئی مریضہ نے عیدگاہ تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ رات گئے اسے ڈایلسس کے لیے بلایا اور اہلخانہ کو کمرے سے باہر بھیجنے کے بعد ڈاکٹروں اور عملے سمیت پانچ سے چھ افراد نے اسے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔

ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق سول ہسپتال کے ڈاکٹروں نے خاتون کے ساتھ ریپ کی تصدیق کردی ہے جبکہ عید گاہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

تاہم ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ پولیس تاحال ملزمان کو شناخت کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ اس سلسلے میں ایس آئی یو ٹی کے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھا کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور میں 30 سالہ خاتون کا مبینہ گینگ ریپ

ڈان نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے متاثرہ خاتون کا طبی معائنے کرایا جس میں ڈاکٹروں نے نمونے اور کپڑے محفوظ کرکے لیبارٹری روانہ کردیئے ہیں۔

پولیس نے طبی معائنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے مقدمے میں تحریر کرایا ہے کہ ریپ کرنے والوں کے سامنے آنے پر وہ ان کی شناخت کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمرلڑکی کے مبینہ'ریپ' پر ڈی ایس پی گرفتار

دوسری جانب ایس آئی یو ٹی کے ترجمان نے ڈاکٹروں اور عملے کی جانب سے مریضہ کے ساتھ ریپ کے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا واقعہ رونما ہوتا تو انکے علم میں ہوتا۔

ترجمان کے مطابق اسپتال کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا پولیس افسران کی موجودگی میں جائزہ لیا گیا جس میں خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے واقعے کو ہسپتال کے کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا۔

مزید جانیں: کراچی میں کمسن بچی ریپ کے بعد قتل

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق 2015 میں 939 خواتین کو جنسی تشدد، 279 کو گھریلو تشدد جبکہ 143 خواتین کو تیزاب کے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

کمیشن کے مطابق 833 خواتین کو اغوا کیا گیا جبکہ 777 نے خودکشی کی یا اس کی کوشش کی۔

جنوری اور مئی 2015 کے درمیان 9 افراد کو ریپ کے الزام میں پھانسی دی گئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024