• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ کی 10 بہترین ٹرکس

شائع May 12, 2016 اپ ڈیٹ May 13, 2016
— رائٹرز فائل فوٹو
— رائٹرز فائل فوٹو

دنیا بھر میں واٹس ایپ کے ایک ارب سے زائد صارفین ہیں اور یہ سب سے زیادہ استعمال کی جانے ایپ میں سے ایک ہے تاہم بہت کم افراد اس میں موجود دلچسپ ٹرکس سے واقف ہوتے ہیں جس سے اس ایپ کے استعمال کرنے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

ہم یہاں آپ کو ایسی ٹرکس کے بارے میں بتارہے ہیں جو آپ کے کام آسکتی ہیں۔

بولڈ، اٹالک ، اسٹرائیک تھرو

آپ واٹس ایپ میں اپنے ٹیکسٹ کو اب سجا کر بھی پیش کرسکتے ہیں۔

بولڈ : کسی لفظ کو بولڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے آگے اور پیچھے * لگادیں مثال کے طور پر * سلام *۔

اٹالک : اپنے لفظ کے شروع اور آخر میں _ کا اضافہ کریں جیسے _ سلام _۔

اسٹرائیک تھرو : اپنے لفظ کے شروع اور آخر میں ~ کا اضافہ کردیں جیسے ~سلام~۔

بلیو ٹک ختم کریں

واٹس ایپ اوپن کریں، سیٹنگز ، اکاﺅنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں، وہاں ریڈ رسیپٹ کو ان چیک کردیں۔ بدقسمتی سے ایسا کرنے پر آپ بھی نہیں دیکھ سکیں گے کہ دیگر افراد نے آپ کے پیغامات پڑھے ہے یا نہیں۔

بلیو ٹک میسج میں ظاہر نہ ہونے دیں

جب کوئی میسج موصول ہو تو ائیرپلین موڈ آن کریں، میسج اوپن کریں اور پڑھ لیں۔ بھیجنے والے کے سامنے بلیو ٹک اس وقت نہیں آئے گا جب تک آپ واٹس ایپ کو دوبارہ اوپن نہیں کرتے۔

چیٹ ہسٹری محفوظ کریں

سیٹنگز میں جاکر پہلے چیٹ اور پھر چیٹ بیک اپ میں جائیں۔ اپنی چیٹ سیٹنگز کو کونفیگر کریں تاکہ بیک ہفتہ وار یا ماہانہ بنیادوں پر بنیں اور اگر چاہے تو اس میں ویڈیوز کو بھی شامل کرسکتے ہیں۔

بڑا دل بھیجنا

چیٹ کے دوران ہارٹ ایموجی کو تلاش کریں اور اسے کسی لفظ یا ایموجی کے بغیر سینڈ کردیں۔

کمپیوٹر اور فون سے فائلز ٹرانسفر کرنا

ایک گروپ تشکیل کریں، جس میں ایک دوست کو شامل کرکے پھر ڈیلیٹ کردیں تاکہ آپ اکیلے ہی اس گروپ میں رہ جائیں۔ اب واٹس ایپ ویب اوپن کریں اور کیو آر کوڈ کے ذریعے لاگ ان ہوجائیں، جس کے بعد واٹس ایپ گروپ کے ذریعے جو میڈیا فائل چاہیں اسے کمپیوٹر میں منتقل کردیں، یا کوءیبھی چیٹ اوپن کرکے وہاں سے فائلز کمپیوٹر میں ٹرانسفر کردیں۔

15 ایم بی سے بڑی فائل بھیجیں

فائل شیئرنگ کے حوالے سے واٹس ایپ کی صلاحتیں محدود ہیں۔ رار، زپ، پی ڈی ایف، ایگزی، اے پی کے اور ورڈ فائل کے علاوہ کوئی فائل شیئر نہیں کی جاسکتی جبکہ یہ فائلز بھی 15 ایم بی تک ہی ہونی چاہیئیں۔ یہاں پر کلاؤڈ سینڈ (CloudSend) نامی ایپ کام آتی ہے۔ اس ایپ پر فائل اپ لوڈ کریں اور دیے گئے لنک کو مطلوبہ صارف کو دے دیں۔ جب وہ اس پر کلک کریں گے تو باآسانی فائل ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ پر موبائل نمبر تبدیل کریں

اکثر واٹس ایپ پر دیگر صارفین آپ کا فون نمبر دیکھ سکتے ہیں لیکن اگر آپ متعدد موبائل فونز رکھتے ہیں تو نمبر تبدیل کرنے کے لیے اسے ان انسٹال کرکے ری انسٹال کرنا ہوتا ہے۔ تاہم ایسا کرنے کا ایک آسان طریقہ بھی موجود ہے۔ سیٹنگز میں اکاو ¿نٹس پر کلک کریں وہاں پر واٹس ایپ کا نمبر تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہوگا اس پر کلک کریں۔ یہاں دو فیلڈز موجود ہوں گی۔ پہلی فیلڈ میں اپنا نیا نمبر جبکہ دوسری میں پرانا نمبر درج کریں اور ڈن پر کلک کریں۔ اس نئے نمبر کی چھان بین کے بعد واٹس ایپ آپ کی گفتگو اس نئے نمبر پر منتقل کردے گا۔

لاسٹ سین (Last Seen) فیچر کو بند کریں

یہ فیچر ویسے تو کام کا ہے کیوں کہ اس سے آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کا دوست کس وقت آن لائن تھا تاہم اس سے صارف کی پرائیوسی پر بھی اثر پڑتا ہے۔ اس فیچر کو بند کرنے کے لیے اکاو ¿نٹ میں جاکر لاسٹ سین بٹن پر کلک کریں اور ضروری تبدیلیاں عمل میں لائیں۔

اپنے دوست کی پروفائل تصویر بدل دیں

کانٹیکٹس میں جائیں اور اپنے دوست کا نمبر کاپی کریں، اب کسی تصویر کو لے کر اس پر اپنے دوست کا نمبر پیسٹ کردیں اور پلس کا نشان ہٹا دیں یا لگادیں۔ اب اس تصویر کو دوست کی واٹس ایپ پروفائل پکچر پر پیسٹ کریں اور اس کی پروفائل امیج بدل جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024