• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

وزیراعظم کاخطاب: اپوزیشن کی 'تعاون' کی یقین دہانی

شائع May 12, 2016 اپ ڈیٹ May 13, 2016

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ایوان کے ماحول کو سازگار بنانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے مابین مفاہمتی کوششیں اس وقت کامیاب ہوگئیں جب اپوزیشن جماعتوں نے انہیں وزیراعظم کے خطاب کے دوران ماحول خراب نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ایاز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف جمعہ کی بجائے پیر کو قومی اسمبلی میں پاناما لیکس پر پالیسی بیان دیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی رواں ہفتے اسمبلی آمد متوقع

انہوں نے بتایا کہ وہ وزیراعظم کی موجودگی میں ایوان کی کارروائی خواشگوار ماحال میں چلانا چاہتے ہیں جبکہ وہ وزیراعظم کے پاناما لیکس پر پالیسی بیان کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن دونوں سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ علیل ہیں اور وہ بھی پیر کو ہی اجلاس میں شریک ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ معاملے پر ان کی جمعرات کو شیری مزاری، طارق بشیر چیمہ، نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور مزمل قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم غیرحاضر: اپوزیشن کا پارلیمنٹ سے بائیکاٹ

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خطاب کے دوران ماحول خراب نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ایاز صادق نے بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے حکومتی وزراء سے بھی مشاورت کی ہے تاکہ کارروائی پرامن انداز میں مکمل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاناما لیکس تحقیقات: 'اپوزیشن کے ٹی او آرز مسترد'

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں نے یقین دلایا ہے کہ کارروائی کو مفاہمتی انداز میں چلانے میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں مطالبہ کیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہو کر خود پر پاناما لیکس میں لگائے گئے الزامات کا جواب دیں۔

دو روز قبل وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ 'نواز شریف جمعے کے دن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور پاناما لیکس پر اپوزیشن کے سوالوں کا جواب بھی دیں گے'۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024