• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

آئی ایم ایف کا پاکستان کو 51 کروڑ ڈالرز دینے پر اتفاق

شائع May 12, 2016

دبئی: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے ملکی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیکر 51 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے جو کہ اس کے 6.7 ارب ڈالر کے تین سالہ پروگرام کا حصہ ہے۔

آئی ایم ایف نے ایک اعلامیے میں کہا کہ یہ رقم پاکستان کو آئی ایم ایف مینجمنٹ کے ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد ادا کردی جائے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات مثبت رہے جبکہ پروگرام میں کارکردگی کے حوالے دے دیے گئے اہداف پورے کرلیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کپاس کی فصل میں کمی اور گرتی ہوئی برآمدات کے باوجود ملکی ترقی کی شرح اچھی رہی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مالی سال 2015-16 میں پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار 4.5 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ یہ شرح آئندہ مالی سال 4.7 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

آئی ایم ایف نے برآمدات میں کمی کے باوجود اچھی جی ڈی پی کی وجہ تیل کی قیمتوں میں کمی، بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری، پاک-چین اقتصادی منصوبہ، توانائی کے بحران میں بہتری اور دیگر عوامل کو قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025