• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

پروٹین سے بھرپور ناشتہ موٹاپے سے بچائے

شائع May 6, 2016
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

موٹاپے اور ذیابیطس جیسے عارضوں سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو اپنے ناشتے کو دودھ سے بنی مصنوعات سے سجالیں۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

تل ابیب یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دودھ سے بنی مصنوعات میں پائے جانے والے پروٹین سے بھرپور ناشتہ موٹاپے میں کمی اور ذیابیطس ٹائپ ٹو سے تحفظ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ دودھ سے بنی مصنوعات میں موجود پروٹین بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے معاملے میں انڈوں یا مچھلی وغیرہ میں موجود پروٹین سے زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔

48 موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد پر ہونے والی اس تحقیق میں محققین نے شرکاءکو 23 ماہ تک یکساں کیلوریز والی ایک سے تین غذاﺅں کے استعمال کی ہدایت کی۔

پہلے گروپ کو دودھ میں پائے جانے والے پروٹین سے بھرپور ناشتے کی ہدایت کی گئی بجکہ دوسرا گروپ کو انڈے اور مچھلی جبکہ تیسرے کو کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذا کھانے کا کہا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دودھ سے بنی مصنوعات کا ناشتہ کرنے والوں کا وزن 12 ہفتوں میں 7.6 کلو کم ہوا، دوسرے گروپ کا 6.1 کلو جبکہ تیسرے کا 3.1 کلو گرام کم ہوا۔

محققین کے مطابق دودھ سے بنی مصنوعات میں موجود پروٹین بھوک کا باعث بننے والے ہارمون پر کنٹرول حاصل کرلیتا ہے اور اس طرح بھوک کم لگتی ہے اور گلوکوز بڑھتا نہیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024