• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'ٹرمپ صدر بنے تو یہ امریکا میں آخری فائٹ ہو گی'

شائع May 6, 2016
اطلاعات ہیں کہ شاید ڈونلڈ ٹرمپ بھی فائٹ دیکھنے کیلئے آئیں۔
اطلاعات ہیں کہ شاید ڈونلڈ ٹرمپ بھی فائٹ دیکھنے کیلئے آئیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور میکسکو کے کنیلو الواریز ہفتے کو لاس ویگاس میں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گے لیکن اس مقابلے سے قبل دونوں نے اپنے مشترکہ دشمن امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لینے کا موقع نہ جانے دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایک سوال کے جواب میں باکسر عامر خان نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو کیا پتہ یہ امریکا میں میری اور کنیلو کی آخری فائٹ ہو۔

عامر کا واضح طور پر اشارہ ٹرمپ کے ان بیانات کی طرف تھا جس میں انہوں نے امریکا میں مسلمانوں پر پابندی اور امریکا اور میکسکو کی سرحد پر دیوار قائم کرنے کی بات کی تھی۔

عامر خان اور کنیلو الواریز کے درمیان ہفتے کو لاس ویگاس میں مدمقابل ہوں گے اور اطلاعات ہیں کہ شاید ریپبلیکن پارٹی کے واحد صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ بھی فائٹ دیکھنے کیلئے آئیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

KH May 07, 2016 10:37am
Brave decision, proud on you and want such people in Pak.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024