• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

فیس بک میسنجر کی 8 بہترین ٹرکس

شائع May 5, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

نوے کروڑ سے زائد صارفین کے ساتھ فیس بک میسنجر مقبول ترین چیٹنگ ایپس میں سے ایک ہے۔

یہ پیغام رسانی، کالز اور ویڈیو چیٹ کے لیے آسان پلیٹ فارم ہے جسے استعمال کرنا اکثر افراد کے لیے مشکل ثابت نہیں ہوتا۔

اس سے ہٹ کر نت نئے فیچرز اس میں گروپس میں چیٹنگ اور دیگر سروسز سے رابطوں کو میسنجر سے نکلے بغیر ممکن بنا دیتے ہیں۔

یہاں فیس بک میسنجر کی ایسی چند ٹپس دی جارہی ہیں جو آپ کو وقت بچانے اور دیگر میں مدد دیں گی۔

اپنا 'خفیہ' ان باکس دیکھیں

فیس بک نے گزشتہ سال other فولڈر ختم کرکے میسج ریکوئسٹ نامی فولڈر کو متعارف کرا دیا جس کے ذریعے دنیا بھر میں کسی بھی شخص سے رابطہ اس کے نام سے ممکن بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔ مگر میسنجر میں ایک تیسرا خفیہ فولڈر بھی موجود ہے جو آپ کے پیغام کو ذخیرہ کرتا ہے اور بیشتر افراد اس سے واقف بھی نہیں۔ اس فولڈر کا نام فلٹرڈ میسج ریکوئسٹس ہیں اور یہاں وہ پیغامات چلے جاتے ہیں جو فیس بک کے خیال میں اسپام ہوتے ہیں چاہے وہ اہمیت کے حامل ہی کیوں نہ ہو۔ تاہم اس کو تلاش کرنا بہت آسان ہے ، فیس بک میسنجر ایپ کو کھولیں، پھر سیٹنگز کے ٹیب پر کلک کریں۔ وہاں پر پہلے پیپل اور پھر میسجز ریکوئسٹس اور وہاں موجود فلٹرڈ ریکوئسٹس پر کلک کریں۔ وہاں آپ کو ایسے پیغامات ملیں گے جو فیس بک کے خیال میں آپ دیکھنا نہیں چاہتے مگر ان میں کچھ ضروری میسجز بھی ہوسکتے ہیں جو آپ کے دوستوں یا ایسے رشتے داروں کے ہوں جو آپ کے پاس ایڈ نہیں یا ایڈ ہونے کے باوجود فیس بک کی پالیسی کی نذر ہوگئے۔

چھپی ہوئی گیمز کھیلیں

فیس بک کی چیٹ ایپ میں کچھ عام گیمز بھی چھپا کر رکھی گئی ہیں، جیسے ایک باسکٹ بال گیم ہے، اس گیم میں آپ کو باسکٹ بال کو ہوپ میں ڈالنا ہوتا ہے اور اگر ڈال نہ سکیں تو جتنا اسکور کیا ہوتا ہے وہ صفر پر چلا جاتا ہے۔اب اس گیم کو تلاش کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ بھی جان لیں۔ اب اپنے کسی دوست یا خود کو ہی باسکٹ بال ایموجی ارسال کریں اور جب وہ چلا جائے تو اس ایموجی کو کلک کریں جس کے بعد گیم اوپن ہوجائے گی۔ باسکٹ بال فیس بک میسنجر کی پہلی خفیہ گیم نہیں اس سے پہلے بھی ایک شطرنج کی گیم اسی طرح سامنے آئی تھی جسے @fbchess play چیٹ پر بھیج کر کھیلا جاسکتا ہے۔

گروپ فون کال کریں

فیس بک میسنجر میں صارفین بیک وقت 50 دوستوں سے ایک سنگل گروپ کال میں بات کرسکتے ہیں۔ بس کسی گروپ چیٹ کے دوران فون آئیکون پر کلک کریں، ایک بار جب آپ ایسا کریں گے فیس بک کی جانب سے صارفین کو سیکنڈری اسکرین فراہم کی جائے گی تاکہ جن افراد سے بات کرنی ہو ان سے رابطہ کیا جاسکے۔

گروپ کا نام بدلیں

گروپ چیٹ کا نام بدلنا کافی مددگار ثابت ہوتا ہے خاص طور پر اگر آپ کوئی ایونٹ کا انعقاد کررہے ہو یا کسی منصوبے پر لوگوں سے رابطے میں ہو۔ آئی فون پر گروپ ری نیم کے لیے چیٹ ونڈو کے ٹاپ پر موجود تصویر پر ٹچ کریں جبکہ اینڈرائیڈ میں اسکرین کے ٹاپ پر ' i ' کے آئیکون پر کلک کریں اور پھر وہ حصہ ٹچ کریں جہاں لوگوں کے نام نظر آرہے ہو، تو آپ کے سامنے ٹیکسٹ باکس کھل جائے گا۔

ڈراپ باکس فائل شیئر کریں

آپ میسنجر میں کسی بھی قسم کی فائل ڈراپ باکس اکاﺅنٹ سے براہ راست چیٹنگ ونڈو میں ڈال سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو چیٹ ونڈو میں موجود ' more ' بٹن کو ہٹ کرنا ہے جہاں ڈراپ باکس کا آپشن موجود ہوگا اور آپ اپنی فائلز اور ڈکشنریز کو دیکھ سکیں گے۔ تصاویر اور ویڈیوز تو چیٹ میں ہی نظر آئیں گے جبکہ دیگر فائل ڈراپ باکس ایپ کے لنک کا کام کریں گی جس کا پریویو دوسرا شخص دیکھ سکے گا۔

کسی مخصوص چیٹ کو میوٹ کرنا

اگر تو آپ کسی چیٹ کے نوٹیفکیشن کو نہیں دیکھنا چاہتے تو نوٹیفکیشن کی سیٹنگز میں جاکر انہیں خاموش کراسکتے ہیں۔ آئی فون پر کسی بھی چیٹ پر اس فرد یا گروپ کے نام پر کلک کریں جبکہ اینڈرائیڈ میں اسکرین کے ٹاپ پر موجود ' i ' کو کلک کریں۔ اس کے بعد مینیو میں نوٹیفکیشن کا آپشن منتخب کریں، جہاں آپ پندرہ منٹ سے غیرمعینہ وقت تک کے لیے کسی چیٹ کو میوٹ کرسکتے ہیں۔

دوست کا نک نیم رکھیں

فیس بک کی پالیسی تو یہ ہے کہ تمام اراکین اپنے اصل نام استعمال کریں مگر میسنجر میں اس نے صارفین کو کسی چیٹ میں اپنے دوست کا نک نیم رکھنے کا موقع دیا ہے۔ اینڈرائیڈ صارفین کسی میسج تھریڈ کو اوپن کرکے ' i ' آئیکون کو کلک کریں جبکہ آئی فون پر اسکرین کے اوپر موجود فرد کے نام کو دبائیں، اس کے بعد نک نیمز کے آپشن کو منتخب کریں اور وہاں کوئی نام درج کردیں۔ یہ طریقہ انفرادی اور گروپ چیٹ دونوں میں کام کرتا ہے۔ وہ نک نیم اسی مخصوص ونڈوز پر ہی نظر آئیں۔

کب آپ کا میسج پڑھا گیا

فیس بک میسنجر آپ کو موقع فراہم کرتا ہے کہ کب آپ نے میسج بھیجا، کب پہنچا اور کب پڑھا گیا۔ بس میسج کے آگے بننے والے ننھے سے سرکل پر نظر رکھیں، اگر اس پر کسی شخص کی پروفائل فوٹو بنی نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ اسے پڑھ لیا گیا ہے، ایک نیلا سرکل جس پر سفید چیک مارک ہو، وہ ڈیلیور کا نشان ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ali May 05, 2016 11:31pm
My Lumia 630 don't show phone icon, even though facebook messenger is updated. Can u plz comment, how to show phone icon. Thanks Ali Tanveer Qazi

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024