• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

کیا آپ صحت مند وزن کے حامل ہیں؟

شائع May 4, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

کیا آپ کا جسمانی وزن صحت مند ہے ؟ اگر آپ کے خیال میں یہ بتانا ناممکن ہے تو درحقیقت یہ کوئی مشکل کام نہیں۔

قد کے لحاظ سے جسامت کا تعین، باڈی ماس انڈیکس وغیرہ جاننا اتنا بھی مشکل کام نہیں جتنا آپ سوچتے ہیں۔

تو آپ بھی جانیں کہ آپ کا وزن کتنا صحت مند ہے۔

کمر کی پیمائش

اگر آپ کا پیٹ اضافی چربی کا گھر ہے یا توند نکلی ہوئی ہے تو آپ میں ذیابیطس ٹائپ ٹو اور دل کے امراض کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ کولہوں کی ہڈی کے اوپر درمیان سے ناف تک کسی پیمائش کرنے والی ٹیپ سے جائزہ لیں تو آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ آپ میں ان امراض کا خطرہ ہے یا نہیں، مردوں میں کمر کی چوڑائی 40 اور خواتین میں 35 انچ تک صحت مند سمجھی جاتی ہے۔

دل کی دھڑکن کی رفتار

اپنی دو انگلیاں نبض پر رکھیں اور ایک منٹ تک دھڑکن کی گنتی کریں۔ اگر وہ 60 سے 100 کے درمیان ہے تو وہ معمول کے مطابق ہے، درحقیقت دل کا کم دھڑکنا عام طور پر بہتر جسمانی صحت کی علامت سمجھا جاتا ہے، جسمانی طور پر کم متحرک رہنا دل کی دھڑکن کی رفتار کو بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے جس کے باعث اس کے لیے کام کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور بتدریج امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

باسل میٹابولک ریٹ

یہ پیمانہ آپ کے قد، وزن، جنس، سرگرمیوں کا لیوم اور عمر کے مطابق ہوتا ہے جس سے آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ روزانہ کتنی کیلوریز میں کمی لاکر جسمانی وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے، اس کے لیے آپ ایک انٹرنیٹ پر موجود کیلکولیٹر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024