• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

کوئٹہ: دھماکے میں 5 پولیس اہلکار زخمی

شائع May 3, 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکا اس وقت کیا گیا، جب پولیس اہلکار علاقے میں موبائل وین کے ذریعے گشت کر رہے تھے، دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں دھماکا، 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

دھماکے کے بعد زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ لے جایا گیا، جبکہ پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں دھماکے سے ایف سی اہلکار ہلاک،4 زخمی

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔

ماضی میں بھی اس علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024