• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: سابق فوجی افسر کی مبینہ خودکشی

شائع April 29, 2016

کراچی: پاک فوج کے ایک سابق افسر جمعرات کے روز کنٹونمنٹ کے قریب ایک ہوٹل میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

آرٹلری میدان تھانے کے ایس ایچ او عبدالغفار کے مطابق 55 سالہ ریٹائرڈ میجر عمران جاوید مہران ہوٹل میں اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

وہ لاہور سے کراچی آئے تھے اور ہوٹل میں 9:30 بجے پہنچے تھے۔ ان کے سر پر گولی کی وجہ سے زخم کا نشان پایا گیا۔

پولیس افسر کے مطابق انہیں واقعے کے بارے میں دوپہر تین بجے آگاہ کیا گیا۔

ان کے کمرے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد ہوئی ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق بظاہر یہ واقعہ خودکشی کا نظر آتا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں جبکہ فوجی افسر نے خودکشی سے قبل کوئی نوٹ نہیں چھوڑا۔

لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پولیس سرجن ڈاکٹر خلیل شیخ نے اسے خودکشی کا واقعہ قرار دیا۔

ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں ریٹائرڈ میجر کے اہل خانہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

AHMAQ Apr 29, 2016 08:18am
YANI WOH LAHORE SEY KARACHI SIRF KHUD KUSHI KELIYE TASHREEF LAYE-LAHORE KEY HOTEL KUDKUSHI KEYLIYE MUNASIB NA THEY-KIYONKEY KARACHI MEYn KHUDKUSHI ZIYADA FAYDEMAND THEE

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024