• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

شائع April 28, 2016

کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک نوجوان نے غیرت کے نام پر اپنی نوعمر بہن کو قتل کردیا۔

مومن آباد پولیس کے مطابق فرید کالونی کے رہائشی حیات احمد نے اپنی 17 سالہ بہن سُمیرا کو گھر کے باہر چُھری کے وار کرکے قتل کیا۔

واقعے کے بعد ملزم حیات احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: 'غیرت' کے نام پر 2 افراد کا قتل

مومن آباد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انسپکٹر صابر خٹک کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم نے بتایا کہ اُس نے اپنی بہن کو گھر کے دروازے پر کسی نوجوان لڑکے سے بات کرتے دیکھا تھا۔

صابر خٹک نے کہا کہ ملزم نے بتایا کہ اسے اُس لڑکے پر اُس وقت شک ہوا جب وہ حیات کو دیکھ کر وہاں سے بھاگ نکلا، حیات نے اپنی بہن سے اس لڑکے کے بارے میں دریافت کیا لیکن اس نے اُسے کچھ بھی بتانے سے انکار کردیا، جس پر ملزم نے طیش میں آکر سُمیرا پر کچن سے چُھری لا کر حملہ کردیا۔

مزید پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل کے خلاف اہم بل کی منظوری

سمیرا کے گھر والے اسے عباسی شہید ہسپتال لے گئے، جہاں خون زیادہ بہنے کے باعث وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

بعد ازاں اہلخانہ نے حیات کو پولیس کے حوالے کردیا۔

یہ خبر 28 اپریل 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024