ہمالیہ: چار غیر ملکی کوہ پیما ہلاک
کٹھمنڈو: چین میں کوہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں حادثے کے نتیجے میں دو یورپی کوہ پیما جبکہ نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ ریجن میں ایک علیحدہ واقعے میں دو ایشین کوہ پیماء زیادہ بلندی کی وجہ سے بیمار ہونے کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ٹور آپریٹر اور پولیس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سوئس اور آسٹرین کوہ پیماء اس 9 رکنی ٹیم کا حصہ تھے، جو چین کی 8,027بلند پہاڑی چوٹی شیشا پنگاما پہاڑی سر کررہی تھی اور اس دوران نیچے گرنے کا حادثہ پیش آیا۔
ایٹو ہالی ڈے نیپال کریک کے مینجر سوباش شریتھا نے بتایا کہ 'واقعے میں دو کوہ پیما ہلاک جبکہ دیگر محفوظ رہے ہیں'۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انھیں ٹیم کے سربراہ کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں ہلاکت کی وجوہات کی تصدیق کی گئی ہے تاہم اس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ اس قسم کی مشکل پہاڑی چوٹیوں کو سر کرنے سے قبل کوہ پیماؤں کی ٹریننگ ضرور ہونی چاہیے۔
نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ کے مقام پر ایک علیحدہ واقعے میں جاپان اور کوریا سے تعلق رکھنے والے دو مرد کوہ پیماء ہلاک ہوگئے۔
مقامی پولیس حکام کاکہنا تھا کہ جاپانی کوہ پیما جمعے کے روز تاہم کورین کوہ پیما منگل کے روز ہلاک ہوئے ہیں۔
مقامی پولیس افسر کا کہنا تھا کہ 'ہمارا خیال ہے کہ وہ ممکنہ طور پر زائد بلندی سے بیمار ہو کر ہلاک ہوئے ہیں، ان کی لاشیں کھٹمنڈو پہنچا دی گئی ہیں'۔
خیال رہے کہ نیپال میں ہر سال 150,000 کوہ پیما اناپورنا اور ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کیلئے آتے ہیں۔
تاہم یہاں سیاحت کی انڈسٹری گذشتہ سال اپریل میں آنے والے 7.8 زلزلے کے باعث متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجتے میں 9000 افراد ہلاک ہوگئے تھے، اس قدرتی آفت میں ایورسٹ پر قائم ایک کیمپ میں ہلاک ہونے والے 18 غیر ملکی بھی شامل تھے۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.