• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے

شائع April 25, 2016

پشاور: پشاور اور مانسہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

ڈان نیوز کے مطابق زلزلے جھٹکے پشاور، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ اور مانسہرہ میں محسوس کیے گئے، جہاں لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

گلگت بلتستان کے علاقوں چلاس اور غذر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 116 کلو میٹر اور مرکز افغانستان ۔ تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

— بشکریہ محکمہ موسمیات پاکستان
— بشکریہ محکمہ موسمیات پاکستان

تاہم زلزلے کے حوالے سے امریکی جیولوجیکل سروے نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

خیبر پختونخوا میں گزشتہ چند ماہ کے دوران 4 سے 6 کے درمیان کی شدت کے متعدد بار زلزلے آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، افغانستان اور ہندوستان میں زلزلہ

26 دسمبر 2015 کو افغانستان، تاجکستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں 29 افراد زخمی ہوئے تھے۔

6 ماہ قبل بھی اکتوبر 2015 میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں 7.5 شدت کے زلزلہ کے نتیجے میں 220 افراد ہلاک اور 1000 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں شدید زلزلہ، کم از کم 220 ہلاک

اس زلزلے کا مرکز افغانستان میں 212.5 کلو میٹر زیر زمین تھا، پاکستان میں اس زلزلے سے سب سے زیادہ جانی نقصان مالاکنڈ ڈویژن میں ہوا تھا جہاں 137 افراد کے ہلاک ہوئے تھے۔

اس سے قبل پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقے میں اپریل 2013 میں آنے والے شدید زلزلے سے ماشکیل میں 40 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.8 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز ایران کا سرحدی علاقہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جب زلزلہ آئے تو کیا کرنا چاہیے؟

اس سے پہلے 8 اکتوبر 2005 کو 7.6 شدت کے زلزلے نے کشمیر اور شمالی علاقوں میں تباہی پھیلا دی تھی۔

زلزلے کے نتیجے میں 80 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد زخمی اور ڈھائی لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024