• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ٹی آئی کاسندھ میں انسدادکرپشن تحریک کااعلان

شائع April 24, 2016 اپ ڈیٹ April 19, 2017
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پارٹی کی بیسویں سالگرہ پر اسلام آباد میں منعقدہ جلسے میں موجود تھے — فوٹو: اے ایف پی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پارٹی کی بیسویں سالگرہ پر اسلام آباد میں منعقدہ جلسے میں موجود تھے — فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 26 اپریل سے صوبہ سندھ میں انسداد کرپشن تحریک کا آغاز کیا جائے گا جبکہ رائے ونڈ میں دھرنے سے قبل وہ اگلے ہفتے اتوار کو لاہور میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل پیش کریں گے۔

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں غریبوں کو لوٹا جارہا ہے۔

پاناما لیکس میں وزیراعظم نواز شریف کے اہل خانے کے بیرون ملک موجود مختلف کمپنیز میں آف شور آکاؤنٹس کے انکشافات کے بعد وزیراعظم کی جانب سے تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے اعلان پر پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وہ ان کے اعلان کردہ تحقیقاتی کمیشن کو نہیں مانتے۔

مزید پڑھیں: پاناما لیکس: نیب سے تحقیقات کا مطالبہ

عمران خان کا کہنا تھا کہ 'وزیراعظم کے بچے جھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہیں'، ملک کا پیسہ کھانے والوں کا احتساب کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف آپ خود ٹیکس نہیں دیتے، لوگوں سے کیسے ٹیکس مانگیں گے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین پارٹی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں— فوٹو: اے پی.
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین پارٹی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں— فوٹو: اے پی.

ان کا کہنا تھا کہ 'آپ پر کرپشن کے الزامات ہیں تو آپ کیسے کرپشن روکیں گے۔

عمران خان نے خطاب کے دوران کہا کہ سنا ہے کہ نواز شریف خیبر پختونخوا (کے پی کے) میں جلسہ کرنے جارہے ہیں، تو سن لیں کہ آپ کو کے پی کے میں "گو نواز گو" کا نعرہ ہی سننے کو ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ حالت اور بڑھتی ہوئی کرپشن کی وجہ سے انھیں بہت تکلیف ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی سیاسی جدوجہد کو 20 سال ہوچکے ہیں لیکن لگتا ہے کہ ابھی پارٹی کا آغاز ہی ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے عوام کو بلایا وہ آئی اور ان کی حوصلہ افزائی کی جس پر وہ قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ساری زندگی کچھ نہ کرکے صرف کرکٹ پر عیاشی کی زندگی گزار سکتا تھا، 'میں سیاست میں نہ آتا کیونکہ میرے پاس سب کچھ تھا'۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کبھی سیاست میں آنے کا نہیں سوچا تھا، اللہ تعالیٰ نے انہیں ان کی سوچ سے زیادہ دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انھیں سورن سنگھ کی موت پر بہت افسوس ہوا اور سب کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ اقلیت کی قدر کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان کی 'آف شور' کمپنیوں کا انکشاف

انھوں نے کہا کہ ظلم کا مقابلہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور ہم نئے پاکستان کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

پارٹی کے یوم تاسیس جلسے میں عوام کی موجودگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہاں جلسے میں اتنی عوام ہے تو اگر رائے ونڈ گئے تو کتنی عوام ساتھ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ جانے کے بعد تحریک انصاف میں الیکشن کرائیں گے۔

پی ٹی آئی کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ جلسے کا ایک منظر — فوٹو: رائٹرز
پی ٹی آئی کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ جلسے کا ایک منظر — فوٹو: رائٹرز

خیال رہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد میں پارٹی کا یوم تاسیس منارہی ہے جہاں پارٹی کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر ہے اور خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان مکمل تیاری کے ساتھ جلسے میں شریک ہوئے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پارٹی کے دیگر قائدین کے ساتھ جلسے کے پنڈال میں پہنچے تو کارکنوں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

اس موقع پر عمران خان کی سیاسی جدوجہد پر مبنی ڈاکیو منٹری اور پاناما لیکس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کے اہل خانہ کی جانب سے تسلیم کیے جانے والی جائیداد کی ویڈیوز بھی جلسے کے شرکا کو دکھائی گئیں۔

یوم تاسیس کے جشن میں شرکت کیلئے مختلف شہروں سے کارکنان قافلوں کی شکل میں آئے، ایف نائن پارک میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم کے اہل خانہ کا نام پاناما لیکس میں آنے پر حکومت سے ان انکشافات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا تھا، جس پر وزیراعظم نواز شریف نے قوم سے خطاب کے دوران کیمشن کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

تاہم بعد ازاں عمران خان سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظإ کے کمیشن کے اعلان کو مسترد کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاناما لیکس:وزیراعظم کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں آف شور ٹیکس کے حوالے سے کام کرنے والی پاناما کی مشہور لا فرم موزیک فانسیکا کی افشا ہونے والی انتہائی خفیہ دستاویزات سے پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقت ور اور سیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں ہو گئے۔

ان دستاویزات میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن، سعودی عرب کے فرمانروا، آئس لینڈ کے وزیر اعظم اور پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سمیت درجنوں حکمرانوں کے نام شامل تھے۔

پاناما پیپرز کی جانب سے International Consortium of Investigative Journalists کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اس ڈیٹا میں وزیراعظم نواز شریف کے اہل خانہ کی آف شور ہولڈنگز کا ذکر بھی موجود ہے۔

ویب سائٹ پر موجود ڈیٹا کے مطابق، وزیراعظم کے بچوں مریم، حسن اور حسین ’کئی کمپنیوں کے مالکان یا پھر ان کی رقوم کی منتقلی کے مجاز تھے‘۔

موزیک فانسیکا کے نجی ڈیٹا بیس سے 2.6 ٹیرا بائٹس پر مشتمل عام ہونے والی اس معلومات کو امریکی سفارتی مراسلوں سے بھی بڑا قرار دیا گیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

infamous Apr 24, 2016 11:53pm
infamous asks why not Lahore?
Israr Muhammad khan Apr 25, 2016 12:13am
اج عمران حان صاحب کی پارٹی کا اسلام اباد میں جلسہ کامیاب رہا لیکن جلسہ بڑا نہیں تھا اسلئے عمران حان صاحب غصے میں تقریر کرکے چلے گئے کسی اور کو تقریر کا موقعہ نہیں دیا گیا جسکی وجہ پارٹی میں اختلافات کو چُھپانا تھا جو اچھی حکمت عملی رہی عمران نے روایتی طور پرانی باتیں دہرائی جو وہ اکثر فرماتے رہتے ھیں جس سے اب پی ٹی ائی والے بھی تنگ اچکے ھیں اج عمران حان صاحب کوئی بڑا اعلان نہ کرسکے جس کی وجہ حکومت سے مک مکا بھی ھوسکتا ھے یا امپائر کا اشارہ ھوسکتا ھے

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024