• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

خیبرپختونخوا میں اقلیتی رکن اسمبلی قتل

شائع April 22, 2016 اپ ڈیٹ April 23, 2016
وزیراعلیٰ پرویز خٹک کےمشیر سورن سنگھ خیبرپختونخوا اسمبلی کے سرگرم رکن تھے— ڈان نیوز۔
وزیراعلیٰ پرویز خٹک کےمشیر سورن سنگھ خیبرپختونخوا اسمبلی کے سرگرم رکن تھے— ڈان نیوز۔

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر سورن سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پیر بابا پولیس کے مطابق سورن سنگھ ضلع بونیر میں پیر بابا میں واقع اپنے گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سورن سنگھ کو سر اور آنکھوں پر گولیاں لگی ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق واقعے کے وقت سورن سنگھ کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھے۔

سورن سنگھ پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سورن سنگھ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سرگرم رکن تھے جبکہ اقلیتی امور کے محکمے میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی بھی تھے۔

سورن سنگھ نے 2011 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل وہ جماعت اسلامی سے وابستہ تھے۔

تین سال قبل پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے رکن فرید خان کو بھی ہنگو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad khan Apr 23, 2016 02:14am
سردار اقرب سنگھ کا انتہائی قابل مذمت واقعہ ھے یہ پختون خوا حکومت کی ناکامی ھے خٹک صاحب اپنے مشیر کی حفاظت میں ناکام رہے صوبائی مشیر کے ساتھ حفاظتی عملہ کیوں موجود نہیں تھا اسکی مکمل تحقیقات ھونی چاہئے تبدیلی کا دعوہ کرنی والی حکومت میں یہ چھوتا ممبر اسمبلی ھے جن کو قتل کردیا گیا

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024