• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

اسمارٹ فون بچوں میں بھینگے پن کا باعث؟

شائع April 21, 2016
یہ بات جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنزفوٹو
یہ بات جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنزفوٹو

کیا آپ کے بچے اسمارٹ فونز آپ کا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو یہ عادت بینائی کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ ان میں بھینگے پن کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

یہ بات جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

کوننام نیشنل یونیورسٹی ہاسپٹل کی تحقیق میں 7 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کا جائزہ لیا گیا جو روزانہ 4 سے 8 گھنٹے تک اسمارٹ فونز استعمال کرتے تھے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ان ڈیوائسز کا اکثر استعمال بچوں کے اندر عارضی طور پر بھینگے پن کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق بچے اسمارٹ فونز کو اپنے چہرے سے صرف 8 سے 12 انچ دور رکھتے ہیں اور یہی قربت بھینگے پن کا باعث بنتی ہے۔

محققین کے مطابق آنکھوں کی توجہ اندر کی جانب ہونے کی وجہ سے یہ عارضہ لاحق ہوتا ہے اور یہ رجحان تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں میں موبائل فون کا استعمال ختم کرانے سے اس عارضے کو ریورس کیا جاسکتا ہے جبکہ فون اسکرین پر گھورنے کا وقت بھی محدود ہونا چاہئے یعنی آدھا گھنٹہ۔

اس سے قبل 2014 میں ایک امریکی تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ جو نوجوان روزانہ دس گھنٹے تک موبائل فون کے سامنے وقت گزارتے ہیں ان کے اندر یہ ڈیوائس نظر نہ آنے پر تناﺅ کی سطح بڑھ جاتی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ahmaq Apr 21, 2016 11:39pm
اسمارٹ فون بچوں میں بھینگے پن کا باعث؟Correct is any phone with games cause this problem

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024