• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

شام: فورسز کے فضائی حملے میں 44 افراد ہلاک

شائع April 19, 2016

بیروت: شامی حکومتی فورسز نے ملک کے شمال مغربی صوبے ادلب میں مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والے برطانوی گروپ کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقہ القاعدہ سے منسلک عسکری تنظیم کے قبضے میں ہیں۔

گروپ نے سرکاری فورسز کی کارروائی کو خوفناک قرار دیا ہے جو کہ ایک سبزی کی مارکیٹ پر کی گئی ہے۔

سبزی مارکیٹ پر ہونے والے فضائی حملے میں 37 شہری ہلاک جبکہ مچھلی مارکیٹ پر ہونے والے فضائی حملے میں 7 شہری ہلاک ہوئے۔

اس سے قبل برطانوی گروپ نے بتایا تھا کہ ادلب میں متعدد فضائی کارروائیوں میں 5 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

جائے وقوعہ کے دونوں مقامات کا فاصلہ ایک دوسرے سے 10 کلومیٹر بتایا گیا ہے، دونوں علاقے القاعدہ کے شامی حصے النصرہ فرنٹ کے زیر کنٹرول ہیں۔

اس کے علاوہ برطانوی گروپ نے مزید کہا ہے کہ کفریہ میں حکومت کے زیر قبضہ علاقے میں داعش کی جانب سے فائر کیے جانے والے شیل سے 3 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔

ادھر دمشق میں بالا کے علاقے میں عسکریت پسندوں کے زیر کنٹرول علاقے میں فضائی کارروائی کے دوران 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں امریکا اور روس کے درمیان جنگی بندی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم اس معاہدے میں داعش اور النصرہ فرنٹ کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

شام کے اہم اپوزیشن گروپ نے بتایا ہے کہ شامی حکومت کی جانب سے بار بار کی خلاف ورزیوں پر انھوں ںے اقوام متحدہ کے تحت جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرات سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024