• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی میں فائرنگ سے ریٹائرڈ فوجی افسر،بھتیجا زخمی

شائع April 18, 2016
ڈان نیوز—۔
ڈان نیوز—۔
ڈان نیوز—۔
ڈان نیوز—۔

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے گلشن اقبال میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ریٹائرڈ فوجی افسر اور ان کا بھتیجا زخمی ہوگیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ڈاکٹر فہد احمد کے مطابق میجر (ر) جمیل کیانی اور ان کے بھتیجے جبران کیانی کو گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 3 حملہ آوروں نے سابق فوجی افسر کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا بھتیجا شدید زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے، جہاں انھیں کم از کم 14 گولیوں کے خول ملے۔

ایس پی نے مزید بتایا کہ جمیل کیانی کا کنسٹرکشن کا کاروبار ہے اور ان کا گلستان جوہر میں ایک بلڈر کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔

انھوں نے شبہ ظاہر کیا کہ حملے کی وجہ زمین کا تنازع ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، تین افراد ہلاک

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں بھی فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔

ستمبر 2013 میں کراچی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا گیا تھا، جس کے بعد سے یہاں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔

نوٹ: ابتداء میں اس خبر میں جبران کیانی کو میجر (ر) جمیل کیانی کا بیٹا لکھ دیا گیا تھا، جسے اب درست کرلیا گیا ہے، اس غلطی ہر ہم قارئیں سے معذرت خواہ ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024