• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

افغانستان کرکٹ بورڈانضمام کامعاہدہ ختم کرنے کو تیار

شائع April 16, 2016
انضمام الحق کا افغانستان کرکٹ بورڈ سے رواں سال دسمبر تک معاہدہ ہے—فوٹو: اے ایف پی
انضمام الحق کا افغانستان کرکٹ بورڈ سے رواں سال دسمبر تک معاہدہ ہے—فوٹو: اے ایف پی

کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے سربراہ شفیق استنکزئی نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے انضمام الحق کے مستقبل کے حوالے سے تمام خدشات کو دور کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر پاکستان کو ان کی ضرورت ہوئی تو بورڈ ان کا معاہدہ ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے تاہم انضمام الحق کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کو انٹرویو میں شفیق استنکزئی کا کہنا تھا کہ 'شہریارخان نے آج مجھے فون پر کہا کہ وہ انضمام الحق کو بورڈ میں ذمہ داری دینا چاہتے ہیں جس کے لیے آپ کی مدد درکار ہے'۔

انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کے فیصلے کو سابق کوچ وقاریونس نے سراہتے ہوئے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا تھا۔

وقاریونس نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 'سنا ہے کہ انضمام چیف سلیکٹر کے عہدے پر آ رہے ہیں جو ایک اچھی خبر ہے۔ مجھے خوشی ہے پی سی بی نے ورلڈ کپ 2015 کے بعد میری جانب سے دی گئی تجاویز پر غور شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: وقار، انضمام کو چیف سلیکٹر بنانے کے حامی

انضمام الحق کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ زمبابوے کے لیے ہیڈ کوچ مقررکیا تھا اور ٹیم کی آئی سی سی کے رکن زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد معاہدے کی توثیق کی تھی۔

انضمام کی کوچنگ میں افغان ٹیم نے حالیہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں چمپیئن ٹیم ویسٹ انڈیز سے یادگار کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انضمام کو چیف سلیکٹر بنانے میں وزیراعظم ہاؤس کا کردار؟

اے سی بی کے سربراہ ٹیم کے کامیاب ہیڈ کوچ کو جانے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہیں کیونکہ افغان 'باوفا'لوگ ہیں'۔

انھوں نے کہا کہ 'ان کا ہمارے ساتھ معاہدہ رواں سال دسمبر تک ہے لیکن ہم باوفا لوگ ہیں اور اگر پاکستان کو انضمام کی اپنے ملک کے لیے ضرورت ہوتو ہم ان کو اجازت دینے کے لیے تیار ہیں'۔

'ہم اس وقت معاہدے کے تمام شرائط و ضوابط کو دیکھ رہے ہیں لیکن ہم انھیں اچھے اور کامیاب انداز میں اختتام کے لیے مجبور نہیں کریں گے'۔

انضمام الحق افغانستان کے کوچ بننے سے قبل 2012-13 میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ رہے تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024